رام رحیم کو سزا کی میعاد کا اعلان آج 2.45بجے دن جیل سے

عدلیہ کی تاریخ میں ایسا بہت کم ہوا ہے کہ کسی مجرم کی سزا سے متعلق کو ئی اعلان عدالت سے نہ ہوکر جیل سے ہو گزشتہ 25اگست کو سی بی آئی عدالت کے ذریعے زنا کے معاملے میں مجرم قرار دئیے گئے۔ ڈیرہ سچا سودا کے چیف 50سالہ گرمیت رام رحیم سنگھ کا معاملہ ایسا ہی ہے۔ آج 2.45بجے دن اسپیشل جج جگدیش سنگھ کی روہتک کے سنریا جیل جہاں رام رحیم کو رکھا گیا ہے، سے جج جگدیپ سنگھ کی سربراہی میں سی بی آئی عدالت ان کی سزا کی میعاد کو سنائے گی۔
عیاں رہے کہ یہ احتیاطی تدابیر گزشتہ جمعہ کو فیصلہ سنانے کے بعد تشدد کے بھڑ کنے اور اس میں کم از کم 38افراد کی ہلاکت کے پیش نظر اٹھائی جارہی ہیں۔ دریں اثنا ہریانہ، پنجاب اور دہلی میں پولس الرٹ بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ جہاں تک سزا کی میعاد کا تعلق ہے وہ کم از کم 7برس سے عمر قید تک کی ہوسکتی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *