چوہوں نے نائجیریا کے صدر کودفتر چھوڑنے پر مجبور کیا

نائجیریا کے صدر اگلے تین ماہ اپنے گھر سے کام کریں گے کیونکہ چوہوں نے ان کی غیر موجودگی میں دفتر میں تباہی مچا دی۔صدر محمد بخاری اپنی طبیعت کی ناسازی کے باعث گذشتہ تین ماہ سے برطانیہ میں وقت گزار رہے تھے۔ دفتر میں صدر کی غیر موجودگی میں فرنیچر اور ایئر کنڈیشنر کو نقصان پہنچا تھا جس کی مرمت کرنے کی ضرورت ہے۔
آفس ترجمان کی طرف سے یہ بتایا گیا ہے کہ دفتر سے کام نہ کرنے کے باوجود صدر کو کوئی دشواری نہیں ہوگی کیونکہ ان کے گھر میں تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں جن کی مدد سے وہ سرکاری کام کر سکیں گے۔
صدر بخاری جون 2016 میں لندن گئے تھے جس پر ان کے ترجمان نے کہا تھا کہ یہ دورہ کان کے انفیکشن کے علاج کے لیے ہے۔ اس کے بعد انھوں نے رواں سال پہلے جنوری اور پھر مئی میں بھی لندن کا دورہ کیا۔ حزب مخالف کا دعوی ہے کہ صدر بخاری کو پراسٹیٹ سرطان ہو گیا ہے لیکن صدر بخاری نے اس کی تردید کی ہے ۔

 

 

 

صدر بحاری کے گھر سے کام کرنے کے فیصلے کو ملک کے عوام نے زیادہ پسند نہیں کیا ہے اور سرکاری طور پر دی جانے والی وجہ کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جارہا ہے اور یہ کہاجارہاہے کہ صدر بخاری کو عام طور پر ‘لائن پریزیڈنٹ’ یعنی شیر صدر کے طور پر بلایا جاتا ہے۔صدر کے اس عمل پر نائجیریا کے ایک وکیل اور کالم نویس فیمی فانی فیود نے گاربا شے ہو کے بیان کے حوالے سے ٹویٹ کیا کہ’لگتا ہے کہ چوہے بھی نہیں چاہتے صدر بخاری واپس آئیں‘۔بہر کیف کبھی کچھی چوہے عجیب و غریب کام کردیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ کام پورے ملک میں چرچے کا موجوع بن جاتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *