گجرات کے اراکین اسمبلی نے اعلیٰ کمان سے ملاقات کی

گجرات ۔ گجرات کانگریس کے ایم ایل ایز نے پیر کو کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ یہ سبھی ایم ایل ایز احمد پٹیل کا جنم دن منانے دہلی پہنچے ہیں۔ ان لوگوںکی گجرات اسمبلی انتخابات کے تعلق سے بھی اعلیٰ کمان سے بات چیت ہوئی۔ پارٹی کے لیڈروںنے صاف کیا کہ اسمبلی انتخابات میںکسی کو وزیر اعلیٰ کے طور پر پیش نہیں کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی مقامی لیڈروںکو فیصلہ کرنے کی چھوٹ ہوگی۔ گجرات کی کمیٹی ٹکٹ بٹوارے میںفیصلہ لے گی۔

 

 

 

ایم ایل ایز کی سونیا گاندھی سے ملاقات کے دوران راہل گاندھی، احمد پٹیل، گجرات کے انچارج جنرل سکریٹری اشوک گہلوت، ترجمان شکتی سنگھ گوہل سمیت دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔ سونیا گاندھی نے ایم ایل ایز سے کہا کہ انھیں گجرات کو مہاتما گاندھی کی آئیڈیالوجی کے مطابق بنانے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔ واضح ہوکہ گجرات کے جن 43 ایم ایل ایز نے اعلیٰ کمان سے بات کی، وہ سب وہی اراکین اسمبلی تھے جنھوں نے راجیہ سبھا کے انتخاب میں پارٹی کے امیدوار احمد پٹیل کو ووٹ دیا تھا اور ان کی جیت میں اپنا مکمل کردار ادا کیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *