منوج تیواری پر حملہ

نئی دہلی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری پر اچانک حملہ ہوا، جس میںوہ بال بال بچ گئے ۔ اس واقعہ سے دہلی پولیس کے ہاتھ پیر پھول گئے ہیں۔ دھیان رہے کہ دہلی میں بوانہ اسمبلی سیٹ کے لیے ضمنی انتخاب ہونا ہے،جس میںعام آدمی پارٹی، بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس پارٹی نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ منوج تیواری بوانہ اسمبلی حلقے میںہی ہفتہ کی شام لوگوںسے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر لاٹھی ، ڈنڈوں اور پتھروںسے حملہ کردیا۔ اس حملے میںمنوج تیواری کو کوئی چوٹ نہیںآئی ہے اور وہ بال بال بچ گئے ہیں۔ لیکن اس واقعہ سے پولیس کے ہاتھ پیر ضرورپھول گئے ہیں۔
دراصل دہلی کی بوانہ اسمبلی سیٹ پر 23 اگست کو الیکشن ہونا ہے۔ ساری پارٹیوںکا وقار اس سیٹ پر داؤں پر لگا ہوا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے کے بھارتیہ جنتاپارٹی میںشامل ہونے سے یہ سیٹ خالی ہوئی ہے۔ ساری پارٹیوں نے یہاںاپنی پوری طاقت جھونک رکھی ہے۔عام آدمی پاٹی اپنی حکومت کی ساکھ بچانے کے فراق میں ہے ،تو بھارتیہ جنتاپارٹی وزیر اعظم کی مقبولیت کے سہارے یہ سیٹ جیتنا چاہتی ہے جبکہ کانگریس دہلی اسمبلی میں اپنی موجودگی درج کرانے کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *