علم کے لئے عمر کی حدیں توڑ دی

کہتے ہیں علم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی ہے۔ یہ قیمتی باتیںتو ہم اپنے بڑوں سے سنتے آئے ہیں لیکن عملی طورپر اگر یہ دیکھنا ہو تو دیوبند جائیں۔دارالعلوم جو کہ دنیا کی مشہور مذہبی یونیورسٹی ہے میں ایک شخص ایسی عمر میں پڑھنے گیا جب عام طور پر لوگ ریٹائر ہوکر گوشہ نشیں ہوجاتے ہیں۔

 

شہر اورنگ آباد کی عظیم درسگاہ دارالعلوم یکخانہ مسجد ستی چوک سے عربی پنجم کی تعلیم حاصل کرکے دارالعلوم دبوبند میں داخلہ کے لئے جانے والے ان بڑے میاں صاحب کا معجزاتی طور پر دارالعلوم دیوبند میں داخلہ ہوگیا جس سے تمام مسلمانوں کو سبق ملتاہے کہ مایوس مت ہوجائیے ۔آج بھی اسلام کی مانند علمی جذبات سے موجزن مسلمان دنیا میں موجود ہیں جو علم کے لئے عمر کے تمام قیود توڑ کر رخت سفر باندھ سکتے ہیں اور جفا کشی اور لگن سے دیوبند میں داخلہ کرواسکتے ہیں۔
مشہور عربی شاعر اور گلستاں و بوستاں کے مصنف شیخ سعدی کا مقولہ مشہور ہے کہ علم حاصل کرنے کے لئے کوئی عمر نہیںہوتی ۔مہد سے لحد تک حصول علم کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔آج

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *