گائے کو دیکھتے ہی شیر دم دبا کر بھاگا

ملک کے ایک گاؤں میں گایوں نے شیروں کو بھگا کر ثابت کر دیا کہ اتفاق میں برکت ہے۔آپ نے وہ کہانی تو سنی ہوگی جس میں ایک شیر دوبیلوں پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن بیلوں کے اتفاق کے باعث مار کھاکر بھاگ جاتا ہے۔پھر لومٹری اپنی چال اور سازش سے بیلوں میں پھوٹ ڈالتی ہے، جس کے بعد شیر آرام سے ایک ایک بیل کو کھا جاتا ہے۔
یہ تو کہانی تھی لیکن گزشتہ دنوں یہ حقیقت سامنے آئی کے گایوں نے باہمی اتفاق کا مظاہرہ کرکے شیروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ایک گاؤں میں لگے سیکورٹی کیمروں میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح گایوں کا ریوڑ گاؤں کی گلیوں میں اپنے شکار کے لیے آنے والے شیروں کو بھگا دیتا ہے۔

 

 

 

یہ واقعہ 13 گست کو امریلی کے علاقے میں واقع گاؤں رامپور میں پیش آیا۔ واقعہ کی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ رات کو شیر گاؤں کی گلیوں میں خوراک کی تلاش میں گھوم رہے ہوتے ہیں۔ ایسے میں ایک بے خوف گائے قریب کھڑی پہلے تو دیکھتی رہتی ہے پھر ایک شیر کا سامنا کرتی ہے ، اسے دیکھ کر گایوں کا پورا ریوڑ ہی شیروں کے پیچھے دوڑ پڑتا ہے اور انہیں وہاں سے بھگا کر دم لیتا ہے۔
شیروں کے بچاؤ کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے کے ترجمان مایانک بھٹ نے بتایا کہ شیر قریبی گیریٹر گیر جنگل سے آتے ہیں اور گاؤں کی گلیوں میں خوراک تلاش کرتے ہیں۔ گاؤں کی گائیں اب شیروں کی آمدو رفت کی عادی ہوگئی ہیں۔یہ صحیح ہے کہ اگر ہمت سے کام لیا جائے تو بڑے سے بڑے دشمن کو شکست دی جاسکتی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *