ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے لئے آدھار کارڈ ضروری

جی ہاں !اب تک زندگی میں آدھار کارڈ کی ضرورت پڑتی تھی لیکن اب مرنے کے بعد ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے لئے بھی آدھار کارڈ پیش کرنا ضروری ہوگا۔یہ حکم یکم اکتوبر کے بعد موت کی توثیق کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے متوفی کا آدھار نمبر ہونا لازمی ہے۔ متوفی کے رشتہ داروں کی جانب سے آدھار فراہم کرنے کے بعد ہی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔
رجسٹرار آفس سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کیلئے جب درخواست دی جاتی ہے تو اس کے ساتھ متوفی کی شناخت کیلئے آدھار کا ہونا ضروری ہے۔ تاہم اگر درخواست گزار کو متوفی کے آدھار کا نمبر معلوم نہیں ہے تو یہ ایک سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا جس میں یہ بتایا گیا ہو کہ متوفی کے پاس آدھار نمبر نہیں تھا۔

 

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ آدھار کو ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے درخواستوں کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے اور رشتہ داروں ، متعلقین اور متوفی کے دعویداروں کی جانب سے تفصیلات فراہم کرنی ہوںگی۔ آدھار کی بنیاد پر ہی متوفی کی شناخت کی جائے گی اور یہ شرط اس لئے رکھی جارہی ہے تاکہ متوفی کی شناخت میں کوئی دھوکہ دہی نہ کی جاسکے۔
یہ ہدایت ملک کی تمام ریاستوں کے عوام کیلئے قابل اطلاق ہوگی جبکہ جموں و کشمیر ، آسام اور میگھالیہ کیلئے علاحدہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کیلئے آدھار کارڈ کا لزوم یکم اکتوبر سے بہر صورت نافذ ہوگا۔اس اعلامیہ میں عوام کو یہ بھی خبردار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کی جانب سے اگر کوئی جھوٹا دعویٰ پیش کیا گیا تو اسے جرم سمجھا جائے گا۔ آدھار قانون کے دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ درخواست گزار کے آدھار نمبر کے ساتھ متوفی کے والدین یا بیوی کا آدھار نمبر بھی منسلک کرنا ہوگا ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *