عالیہ فلموں میں ہیروئن نہیں ہیرو ہوتی ہیں

بالی ووڈ ڈائریکٹر کرن جوہر کی میگا ہٹ فلم’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘ سے فلم نگری کی چکاچوند میں قدم رکھنے والی معصوم اور بھولی بھالی شکل والی عالیہ بھٹ دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن گئیں ،جس کے بعد انڈسٹری کے ٹاپ ڈائریکٹرز انہیں کاسٹ کرنے کیلئے کوششیں کرنے لگے۔ اپنی اس غیر معمولی پذیرائی اور مقبولیت کا عالیہ نے بھی خوب فائدہ اٹھایااور کئی معروف انٹرنیشنل برانڈز کی ایمبیسڈر بھی بن گئیں۔کام سے متعلق ان کی لگن کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کہتی ہیں ’ہر روز جب شوٹنگ ختم ہوتی ہے تو میرا دل چاہتا ہے کہ یہ ختم نہ ہو، میں 24گھنٹے بلکہ 48گھنٹے کام کرنا چاہتی ہوں۔ رائٹر و ہدایتکار امتیاز علی کی رومانٹک ڈرامہ فلم’ہائی وے‘میں کام کرکے داد وصول کرنے کے بعد فلم ’ٹو اسٹیٹس‘ میں عالیہ بھٹ نظر آئیں، جس میں انہوں نے اپنی نیچرل ایکٹنگ سے سب کے دل موہ لئے۔اس کے علاوہ ان کی فلموں میں اگلی، شاندار، کپور اینڈ سنز، اْڑتا پنجاب، ڈیئر زندگی اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم بدریناتھ کی دلہنیاں شامل ہے۔ فلم ’ڈیئر زندگی‘ کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس کی زندگی میں تین لڑکے آتے ہیں تاہم اسے اپنی زندگی کو بہتر کرنے کے لیے ایک ماہر نفسیات کی ضرورت پڑتی ہے۔

 

 

عالیہ بھٹ کئی بہترین فلمیں کر چکی ہیں
عالیہ ماضی میں بالی ووڈ کے کئی سپر اسٹارز کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ فلموں میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے انہیں کسی سپر اسٹار کی ضرورت نہیں بلکہ اپنی فلموں کی کامیابی کیلئے وہ خود کافی ہیں۔ اپنی پہلی ہی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘‘ کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ عالیہ بھٹ اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اس کے علاوہ عالیہ بالی ووڈ کے کئی سپر اسٹارز کے ساتھ کام کر چکی ہیں جن میں شاہ رخ خان کا نام سر فہرست ہے، لیکن لگتا ہے کم عمری میں ملنے والی بے پناہ شہرت نے عالیہ کو مغرور بنا دیا ہے جب ہی تو انہوں نے بیان دیا ہے کہ انہیں اپنی فلموں کی کامیابی کیلئے اب مزید کسی سپر اسٹار کی ضرورت نہیں بلکہ ان کا نام ہی کافی ہے۔
عالیہ بھٹ ان دنوں میگھنا گلزار کی فلم ’’راضی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی کہانی ایک طاقتور کشمیری خاتون کے گرد گھومتی ہے جو پاکستانی آرمی آفیسر سے شادی کر کے ہندوستانی آرمی کیلئے بطور جاسوس کام کرتی ہے، عالیہ فلم میں جاسوس خاتون کا کردار جبکہ پاکستانی آرمی آفیسر کا کردار ایک قدرے غیر معروف اداکار وںکی کشال ادا کر رہا ہے۔
عالیہ نے فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فلم کو کامیاب بنانے کیلئے سپراسٹار کی نہیں بلکہ اچھے اسکرپٹ کی ضرورت ہوتی ہے، میں کافی وقت سے کسی ایسے ہی پروجیکٹ کی تلاش میں تھی اور جیسے ہی ’’راضی‘‘ کا اسکرپٹ میرے پاس آیا میں نے فوراً اس کردار کو کرنے کی ہامی بھر لی، فلم میں میرا کردار بہت منفرد ہے جو شائقین کو بے حد پسند آئے گا۔
عالیہ بھٹ آخری بار فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ میں نظرآئی تھیں جس میں ان کے ساتھ ورون دھون نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی، اب دیکھنا یہ ہے کہ عالیہ اپنی نئی فلم میں ایک غیر معروف ہیرو کے ساتھ شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہتی ہیں یا نہیں۔
عالیہ بھٹ مہیش بھٹ کی بیٹی اور پوجا بھٹ کی بہن ضرور ہیں، لیکن ابھی تک پانچ سالہ فلمی کیریئر میں انہوں نے ’اپنے گھر‘ کی ایک بھی فلم میں کام نہیں کیا۔شاید یہی وجہ ہے کہ کرن جوہر کی اس ”اسٹوڈنٹ آف دی ایئر“ کا کیریئر اپنے ساتھیوں سے بہت آگے ہے۔
دلچسپ بات ہے کہ 2012میں ریلیز ہونے والی فلم ”اسٹوڈنٹ آف دی ایئر“ سے عالیہ بھٹ، ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا نے اپنے کیریر کا آغاز کیا ،فلم بھی کافی ہِٹ تھی، لیکن بہترین نئے اداکار اور نئی اداکارہ کا ایوارڈ ان تینوں میں سے کسی کو نہیں ملا تھا۔
فلم ”اڑتا پنجاب“ سے کامیابی اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت کر عالیہ بھٹ اداکاری کے میدان میں اس وقت ودیا بالن ،رانی مکھر جی ،کاجول اور تبو سے آگے نکل آئی ہیں۔اسٹار ڈم میں ابھی عالیہ بھٹ کو وہ نمبر نہیں ملے ،جو کٹرینہ، کرینہ اور دیپیکا کے پاس ہیں لیکن پرفارمنس میں عالیہ بھٹ نے ان تینوں حسیناوٴں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔عالیہ بھٹ کی5 سالوں میں 9فلمیں ریلیز ہوئیں ہیں،ان میں سے صرف”شاندار “فلم کرنا ہی عالیہ کیلئے مہنگا پڑا ہے اور یہ فلم شاندار ان کے کیریر کی ”ہائی وے “پر آنے والی واحد فلاپ فلم ہے۔
باقی اسٹوڈنٹ آف دی ایئر، ہائی وے ،2اسٹیٹس،ہمپٹی شرما کی دلہن،شاندار، کپور اینڈ سنز،اڑتا پنجاب ، ڈیئر زندگی اور بدری ناتھ کی دلہنیا سب کی سب سپر ہٹ فلمیں ہیں۔بالی وڈ جہاں کی فلموں میں اداکارہ کا کردار ہیرو کے پیچھے پیچھے بھاگتا ہے وہاں عالیہ کی تمام فلموں میں ان کا کردار اور اداکاری فلم کے ہیروز پر بھاری نظر آیا ۔عالیہ کی فلموں میں ہیرو عالیہ ہی ہوتی ہیں۔
عالیہ بھٹ نے ایسی 20 فلموں میں کام کیا ہے جنہوں نے اچھی کمائی کی جب کہ ان 20 فلموں میں سے 6 فلموں نے ریلیز کے بعد کچھ ہی دنوں میں کھڑکی توڑ بزنس بھی کیا۔اس کے علاوہ اداکارہ کے مداحوں کی بڑی تعداد کو بھی واضح کیا ہے جو ان کی اداکاری کے دیوانے ہیں جب کہ اداکارہ کو اس فہرست میں محض 18 سال کی عمر میں کرئیرکے شاندار آغازسمیت ان کے 2016 کے فلم فئیرایوارڈ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ کے باعث بھی شامل کیا گیا ہے۔
عالیہ بھٹ کو امریکہ میں جاری 18 ویں آئیفا ایوارڈز میں دو اہم انعامات کا حقدار قرار دیا گيا ہے۔ امریکہ میں منعقدہ 18 ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ‍ (آئیفا) میں فلم ’اڑتا پنجاب‘ کی دھوم رہی۔ اس کے لیے شاہد کپور کو بہترین اداکار جبکہ عالیہ بھٹ کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
بہترین فلم کا ایوارڈ فلم ‘نیرجا کو ملا ہے جس میں اداکارہ سونم کپور نے یادگار کرادار ادا کیا ہے۔ بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ انیرودھ رائے چودھری کے حصے میں فلم ‘پنک کے لیے آیا۔ امریکہ میں نیوجرسی کے ایسٹ ردرفورڈ کے میٹ لائف سٹیڈیم میں ائیفا ایوارڈز کی تقریبات جاری ہیں جس میں بالی ووڈ کے ستاروں نے اپنے پرفارمنسز سے لوگوں کو خوب محظوظ کیا ہے۔
یہ ایوارڈ تقریبات انڈیا کے معروف موسیقار اے آر رحمان کے بالی ووڈ میں 25 پورا ہونے کے لیے مخصوص اہیمیت کا حامل رہا ہے اور اس موقعے پر ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *