نواز شریف نے کہا برہان کی موت سے وادی کشمیر میں ‘آزادی کی جدوجہد کو نئی طاقت ملی ہے

ہندوستان نے جموں وکشمیر میں گزشتہ سال مارے گئے حزب المجاہدین کے خود ساختہ کمانڈر دہشت گرد برہان وانی کی پاکستان کی جانب سے ستائش کئے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے وہ دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے آج یہاں ٹویٹ کر کے کہا کہ پہلے پاکستان کی وزارت خارجہ نے ممنوعہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کی مدح سرائی کی اور اب پاکستانی فوج کے کمانڈر نے برہان وانی کی ستائش کی ہے۔ مسٹر باگلے نے کہا کہ اس سے واضح ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے اور اسے اسپانسر بھی کرتا ہے۔ دہشت گردی کی حمایت کرنے کے لئے پاکستان کی ہر کسی کو مذمت کرنی چاہئے۔

 

ترجمان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پہلے پاکستان کی وزارت خارجہ نے ممنوعہ لشکر طیبہ کی مدح سرائی کی تھی اور اب پاکستان کے سی او ایس نے برہان وانی کی ستائش کی ہے۔ دہشت گردی کو پاکستان کی حمایت کی ہر کسی کو مذمت کرنی چاہئے۔ ‘ قابل ذکر ہے کہ برہان وانی گزشتہ سال 8جولائی کو اننت ناگ ضلع میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں مارا گیا تھا۔
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے برہان کی برسی پر کل کہا تھا کہ اس کی موت سے وادی کشمیر میں ‘آزادی کی جدوجہد کو نئی طاقت ملی ہے۔ پاکستانی فوج کے کمانڈرقمر جاوید باجوا نے بھی اس دہشت گرد کی تعریف میں قصیدے پڑھے تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *