میں سیکسی ہوں

امریکی ماڈل ایملی کا کہنا ہےکہ ‘ہمارے جسم کتنے ہی سیکسی کیوں نہ ہوں، ایک خاتون کی حیثیت سے اس بات کی آزادی ہونی چاہیے کہ ہمیں ہماری جنسیت کو ظاہر کرنے کا اختیار حاصل ہو۔ انہوں نے ‘میری کلیئر میگزین کو بتایا ‘جو بھی پروفائل میرے بارے میں لکھا جاتا ہے، اس میں ہوتا ہے کہ میں سیکس کی ایک علامت ہیں۔
امریکی ماڈل ایملی کا کہنا ہے کہ کچھ خواتین ان کی ‘سیکسی شبیہ کی وجہ سے ان کے ساتھ کام کرنے سے گریز کرتی ہیں۔26 سالہ امریکی ماڈل ایملی رابن تھیک کے ایک متنازع ویڈیو ٹریک ‘بلرڈ لائنز میں رقص کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچی تھیں۔ انہوںنے اخبار ‘ہارپر بازار آسٹریلیا کو بتایا کہ اس کی وجہ سے انھیں کام ملنا بند ہوگیا۔ ان کا کہنا تھاکہ ‘میرے ساتھ یہ چیز ہوئی، اوہ، وہ تو بہت زیادہ سیکسی ہے۔ یہ ایک خاتون مخالف جیسی چیز ہے کہ لوگ میرے ساتھ اس لیے کام نہیں کرنا چاہتے کہ میں سیکسی ہوں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *