کمل مرارکا کے ابھنندن گرنتھ کا شاندار اجراء

گزشتہ 4 جولائی کو نائب صدر جمہوریہ ہندمحمدحامد انصاری نے سیاستداں، صنعت کار اور سماجی کارکن کمل مرارکا کے ابھنندن گرنتھ ’کمل مرارکا70-‘ کا اجراء کیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، سینئر صحافی کلدیپ نیر، سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا،جے ڈی یو لیڈر کے سی تیاگی،سابق خارجہ سکریٹری مچکند دوبے،صحافی اروند موہن، ونیت نارائن اور ونود اگنی ہوتری وغیرہ موجود رہے۔ پروفیسر ایل پی سنگھ کے ذریعہ ایڈٹ اس ابھنندن گرنتھ میںمختلف شعبوں سے جڑے لوگوں نے کمل مرارکا کے ساتھ گزری اپنی یادوں اور تجربوںکو بیان کیا ہے۔

 

اس میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا، ڈاکٹر منموہن سنگھ، سابق صدر جمہوریہ پرتبھا پاٹل،نائب صدرمحمدحامدانصاری،پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر سومناتھ چٹرجی ، پارلیمنٹ کی حالیہ اسپیکر سمترا مہاجن، آر ایس آیس کے تھنک ٹینک گووند آچاریہ، سینئر صحافی کلدیپ نیر، رام بہادر رائے،جگدیش چندرا جیسی شخصیات کے بھی کمل مرارکا جی کے بارے میں تاثرات موجود ہیں۔ ملک کے اہم سیاستدانوں جیسے جسونت سنگھ، یشونت سنہا، مرلی منوہر جوشی، ارون جیٹلی، پرکاش کرات، فاروق عبداللہ، نجمہ ہپت اللہ، ملائم سنگھ یادو، شرد یادو، نتیش کمار،لالو یادو، شیلا دیکشت،ادھو ٹھاکرے،امر سنگھ، شاہنواز حسین، سیف الدین سوز، شبیر شاہ،جمعیت العلماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے بھی اس کتاب میں کمل مرارکا جی کے بارے میں اپنی آراء بتائی ہیں۔ سینئر ادیب نامور سنگھ ، فلم اداکارانوپم کھیر، سینسر بورڈ کے چیئرمین پہلاج نہلانی، کرکٹر سنیل گاوسکر، محمد اظہرالدین،صنعت کار مکیش امبانی،رمیش چوہان،وینو گوپال دھوت، ممتاز وکیل رام جیٹھ ملانی اور مشہور ڈانسر شوبھنا نے بھی کمل مرارکا جی کے بارے میںخیالات پیش کیے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *