عالیہ بھٹ کو بہترین اداکارہ اور اسٹائل آئیکون کے ایوارڈسے نوازا گیا

عالیہ بھٹ کو امریکہ میں جاری 18 ویں آئیفا ایوارڈز میں دو اہم انعامات کا حقدار قرار دیا گيا ہے امریکہ میں منعقدہ 18 ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ‍ (آئیفا) میں فلم ’اڑتا پنجاب‘ کی دھوم رہی۔ اس کے لیے شاہد کپور کو بہترین اداکار جبکہ عالیہ بھٹ کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
بہترین فلم کا ایوارڈ فلم ‘نیرجا کو ملا ہے جس میں اداکارہ سونم کپور نے یادگار کرادار ادا کیا ہے۔ بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ انیرودھ رائے چودھری کے حصے میں فلم ‘پنک کے لیے آیا۔ امریکہ میں نیوجرسی کے ایسٹ ردرفورڈ کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں آئیفا ایوارڈز کی تقریبات جاری ہیں جس میں بالی ووڈ کے ستاروں نے اپنے پرفارمنسز سے لوگوں کو خوب محظوظ کیا ہے۔ یہ ایوارڈ تقریبات ہندوستان کے معروف موسیقار اے آر رحمان کے بالی ووڈ میں 25 پورا ہونے کے لیے مخصوص اہمیت کا حامل رہا ہے اور اس موقعے پر ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ شاہد کپور کو بہترین اداکار کا ایوارڈ قطرینہ کیف نے دیا اس سے قبل انھوں نے کالے چشمے کے ساتھ پرفارم بھی کیا تھا۔

 

 

چار روزہ ان تقریبات میں بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے ساتھ ساتھ عالیہ بھٹ کو اسٹائل آئیکون ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ انوپم کھیر کو انڈین کرکٹر ایم ایس دھونی پر مبنی فلم کے لیے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گيا جبکہ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ فلم ‘نیرجا کے لیے شبانہ اعظمی کو ملا۔ تلسی کمار کو فلم ‘ایئرلفٹ کے لیے بہترین پلے بیک گلوکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ‘اے دل ہے مشکل کو بہترین میوزک ڈائرکشن کا ایوارڈ ملا ہے جبکہ اسی فلم کے لیے بہترین مرد گلوکار کا ایوارڈ امت مشرا کو ملا ہے اور بہترین نغمہ نگار کا ایوارڈ امیتابھ بھٹاچاریہ کو اسی فلم کے گیت ‘چھنا میرے یا کو ملا ہے۔بہترین نوآموز اداکار کا ایوارڈ دلجیت دوسانجھ کو فلم ‘اڑتا پنجاب کے لیے دیا گیا ہے جبکہ نو آموز اداکارہ کا ایوارڈ ڈش پٹنی کو ‘ایم ایس دھونی: دا انٹولڈ سٹوری کے لیے دیا گیا ہے۔ آئیفا وومن آف دا ايئر کا ایوارڈ تاپسی پنوں کو اداکارہ پریٹی زنٹا نے دیا۔ انھیں یہ ایوارڈ پنک میں اداکاری کے لیے دیا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *