آرٹس کے ٹاپر گنیش کمار سمیت تین اہلکار گرفتار

سمستی پور: بہار اسکول امتحان بورڈ(بی ایس ای بی) کے آرٹس کے ٹاپر گنیش کمار کے معاملے میں کل دیر رات پٹنہ سے پولس کی خصوصی ٹیم نے سمستی پور کے شیواجی نگر ڈویژن میں لكشمنيا گاؤں سے سنجے گاندھی ہائی اسکول کے سکریٹری، پرنسپل اور اکاؤنٹینٹ کو گرفتار کر لیا۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سال 2015 میں گنیش نے دلال سنجے کمار کے ذریعے سنجے گاندھی ہائی اسکول لكشمنيا سے میٹرك کا امتحان پاس کیا تھا۔ پولس نے سنجے کو کل دارالحکومت پٹنہ کے مصلح پور سے گرفتار کیا تھا اور اس کی نشاندہی پر پٹنہ سے خصوصی ٹیم نے سنجے گاندھی ہائی اسکول کے اس وقت کے سکریٹری رام کمار چودھری، اس کی بیوی اور اسکول کی پرنسپل دیو کماری اور اکاؤنٹینٹ بیٹے ستیم کمار چودھری کو دیر رات لكشمنيا گاؤں سے گرفتار کر لیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو پولس کی خصوصی ٹیم پٹنہ لے کر روانہ ہو گئی ہے۔ گرفتار لوگوں پر اس سال کے 12 ویں کے امتحانات میں آرٹس کے ٹاپر گنیش کمار کو میٹرك کے امتحان میں فرضی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلہ دینے اور بی ایس ای پی میں رجسٹر کرانے کا الزام ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *