شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں سے کہا کہ مجھے جھیلنے کیلئے شکریہ

1992 میں ‘دیوانہ فلم سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان کے ہندی فلم انڈسٹری میں 25 سال پورے ہو گئے ہیں۔ شاہ رخ کے مداح انہیں بالی ووڈ کا ‘بادشاہ کہہ کر پکارتے ہیں۔ شاہ رخ نے اپنے کیریئر کا آغاز ‘فوجی اور ‘سرکس جیسے کئی ٹی وی سیریلز کے ساتھ تھا۔ انہیں بالی ووڈ میں پہلا موقع 1992 میں ‘دیوانہ فلم سے ملا۔ انہوں نے اس کے بعد ڈر ، بازی گر ‘اور انجام ‘جیسی فلموں میں کھلنائک کا کردار بھی ادا کیا۔ اس کے بعد انہوں نے دلوالے دلهنيا لے جائیں گے ، ‘دل تو پاگل ہے، ‘کچھ کچھ ہوتا ہے ، ‘محبتیں اور ‘کبھی خوشی کبھی غم جیسی کامیاب فلموں سے اپنی ایک رومانٹک اداکار کی شبیہ بنائی اور بالی ووڈ میں اپنا اثر قائم کیا۔
شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ آج جلدی سونے چلا گیا، اس ہفتہ کافی مصروف رہا، صبح اٹھا اور پھر مجھے احساس ہوا کہ آج میں بڑے پردے پر 25 سال پرانے ہو گیا ہوں، اس موقع کو کل آپ سب کے ساتھ منائیں گے، مجھے جھیلنے کے لئے شکریہ ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *