پاکستان پر ہندستانی ٹیم کا پلڑا بہت بھاری ہے

پاکستان کے سابق آل رائونڈر کھلاڑی شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ چار جون کو ہندستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں سابق چمپئن ہندستان کا ہی پلڑا بھاری ہے۔ انگلینڈ کی میزبانی میں یکم جون سے شروع ہوئی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہندستان گروپ بی کے مقابلے میں ایجبسٹن میں چار جون کو اپنی دیرینہ حریف پاکستان کے خلاف میچ سے اپنی خطابی مہم کا آغاز کرے گا۔
آفريدي نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کالم میں لکھا، “جنونی پاکستانی مداح کے طور پر یہ عام بات ہے کہ میں چاہوں گا کہ میری ٹیم جیت حاصل کرے، خاص طور پر ہندستان کے خلاف۔ لیکن ماضی قریب میں ہندستانی ٹیم کا پلڑا بہت بھاری رہا ہے۔ ہندستان اور پاکستان نے گزشتہ تین برسوں میں محض دو بین الاقوامی ایک روزہ میچ ہی کھیلے ہیں، لیکن مجموعی ریکارڈ کی بات کریں تو ہندستان اور پاکستان اب تک 127 بار آمنے سامنے ہو چکے ہیں۔ ان میں سے پاکستان نے 72 اور ہندستان نے 51 جیت حاصل کی ہیں۔ چار میچوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔
شاہد آفریدی کو اپنی ہی ٹیم پراعتماد نہیں ، کہا کہ پاکستان پراس وجہ سے بھاری پڑے گا ہندوستان
پاکستان کے لئے 398 ون ڈے کھیلنے والے آفریدی نے کہا، “کپتان وراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندستان کا بلے بازی آرڈر کافی مضبوط ہے جس کی بدولت وہ کسی بھی بولنگ حملے کو تہس نہس کر سکتا ہے۔ وراٹ کی ٹاپ آرڈر کے بلے باز کے طور پر قابلیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے ون ڈے میں بہت شاندار اننگز کھیلی ہیں۔ اگر پاکستان وراٹ کو سستے میں آؤٹ کر دیتا ہے تو اس سے اس کی ہندستان کو کم اسکور پر سمیٹنے کی توقع کافی بڑھ جائے گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *