ہندوستان کے مسلمان دنیا کے سب سے بے شرم مسلمان ہیں: ذاکر موسیٰ

دہشت گرد اپنے گروپ کو بڑھانے اور نوجوانوں کو شامل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ خاص کر مسلم نوجوانوں کو جہاد کے نام پر ہتھیار اٹھانے کے لیے مجبور کرتے ہیں۔ اب تو سوشل میڈیا کے ذریعے بھی یہ نوجوانوں کو بہکانے کی لگاتار کوشش کرتے رہتے ہیں۔ ہزب المجاہدین کے کمانڈر اور اب القاعدہ کے دہشت گرد ذاکر موسیٰ نے ہندوستان کے مسلم نوجوانوں کو جہاد کے نام پر دہشت گرد بننے کی ناپاک صلاح دے رہے ہیں۔
ٹائمس آف انڈیا کی خبر کے مطابق ذاکر موسیٰ کا ماننا ہے کہ ہندوستان کے مسلمان دنیا کے سب سے بے شرم ہیں۔ دراصل موسیٰ نے سوموار کو ایک آڈیو ریکاڈنگ جاری کر اپنا پیغام دیا ہے۔ آڈیو میں موسیٰ نے غزۂ ہند کے لیے جہاد میں شامل نہیں ہونے پر ہندوستانی مسلمانوں کی تنقید کی ہے۔
خبر کے مطابق موسیٰ نے ٹیلی گرام اور واٹس اپ گروپ پر اپنی آڈیو کلپس شیئر کی ہے آڈیو میں موسیٰ کہتا ہے کہ اس کی لڑائی صرف کشمیر تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ یہ اسلام اور کافروں کی بیچ لڑائی ہے۔ ہندوستانی مسلمانوں کو بھڑکانے کے لیے اس نے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ ہوئے حادثات کو اپنا سہارا بنایا۔ اس نے اپنے آڈیو کلپس میں بجنور جانے والی چلتی ٹرین میں ایک مسلم خاتون کے ساتھ پولس کانسٹیبل کے ذریعہ عصمت دری ، گئو رکشک کے ذریعہ مسلمانوں کو پیٹ پیٹ کر مارے جانے کا حوالہ دیا ہے۔
ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے ہوئے موسیٰ کہتا ہے کہ وہ لوگ دنیا کے سب سے بے شرم مسلم ہیں۔ ان کو خود کو مسلم کہنے میں شرم آنی چاہئے۔ ہماری بہنوں کو بے عزت کیا جارہاہے اور ہندوستانی مسلمان چیخ چیخ کر کہ رہے ہیں کہ اسلام امن پرست مذہب ہے۔ موسیٰ نے تاریخی اسلامی جنگ جنگ بدر کا حوالہ دیا ہے۔ اس نے کہا کہ وہ لوگ 313تھے اور دنیا پر راج کیا اب ہم کروڑوں ہیں لیکن غلام ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *