چمپئنز ٹرافی بنگلہ دیش کی شاندار جیت

bangladeshکارڈف:آل راؤنڈر ثاقب الحسن (114)اور محموداللہ (102ناٹ آؤٹ)کے درمیان ہوئی 224رنوں کی پارٹنر شپ کی بدولت بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو نہ صرف پانچ وکٹ سے مات دے دی بلکہ نیوزی لینڈ کو چمپئنز ٹرافی سے ہی باہر کردیا۔ دھیان رہے کہ بارہ سال قبل بھی بنگلہ دیش نے اسی میدان پر حیرت انگیز طور پر آسٹریلیا کو ہراکر بہت بڑا الٹ پھیر کردیا تھا۔

بنگلہ دیش کے سامنے نیوزی لینڈنے 266 رنوں کا ہدف رکھا تھا۔ اس کا پیچھا کرتے ہوئے 33 رن تک پہنچتے پہنچتے بنگلہ دیش کے4 وکٹ گرگئے ۔ اس کے بعد ثاقب الحسن اور محمود اللہ نے دھیرے دھیرے بنگلہ دیش کی جیت کی بنیاد رکھی۔ دونوں بلے بازوں نے پانچویں وکٹ کے لیے ریکارڈ 224 رنوں کی رفاقت کی اور نیوزی لینڈ کے حلق میں سے میچ نکال لیا۔

یہ بنگلہ دیش کی طرف سے کسی بھی وکٹ کے لیے ونڈے کرکٹ میں سب سے بڑی ساجھیداری ہے۔ ثاقب 257 کے مجموعی اسکور پر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر بولٹ ہوئے۔ انھوں نے 115 گیندیں کھیلیں اور 114 رنوں کی پاری میں 11چوکے اور ایک چھکالگایا۔107گیندوں میںآٹھ چوکے اور دو چھکے لگانے والے محموداللہ اپنی ٹیم کو جیت دلاکر ہی باہر گئے۔ ثاقب کے آؤٹ ہونے کے بعد انھوں نے چوکا لگاکر اپنی تیسری سنچری مکمل کی۔ مصدق حسین (ناٹ آؤٹ 7)نے چوکا لگاکر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے اپنی کسی ہوئی گیندبازی کے دم پر کیوی ٹیم کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا او رنیوزی لینڈ پچاس اووروں میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 265 رن ہی بناسکی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے مصدق حسین سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ انھوں نے محض تین اوورو ں میں 13 رن کے عوض 3 وکٹ لے کر نیوزی لینڈ کی کمر توڑ دی۔ اس میچ کی ہار کے بعد نیوز ی لینڈ چمپئنز ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کی امیدیں اب بھی قائم ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *