فلسطین میں یوم الغضب منایاگیا

فلسطین میں یہودی آبادکاری کے خلاف جمعہ کو یوم الغضب منایا گیا۔ فلسطینی شہریوںنے نمازجمعہ کے بعداحتجاجی مظاہرے ،جلسے جلوس اور ریلیاںمنعقد کیں۔ حماس کے سیاسی شعبہ کے رکن عزت الرشق نے کہاکہ عالمی برادری اور مسلم دنیا بیت المقدس کے خلاف جاری اسرائیلی انتقامی سیاست کو روکنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ انھوںنے کہاکہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کو اسرائیل کی طرف سے لاحق خطرات کی تمام تر ذمہ داری تمام مسلمان حکومتوں اور مسلم امہ کے ایک ایک فردپر عائد ہوتی ہے۔ صیہونی ریاست نے ایک منظم پالیسی کے تحت بیت المقدس کو یہودیانے کی سازشیں شروع کررکھی ہیں۔ ایسے مین عالمی برادری خاص طور سے مسلم ممالک کی خاموشی دانستہ لاپرواہی اور مجرمانہ غفلت کاشکار ہے۔ حماس نے فلسطینی قوم بالخصوص 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے فلسطینیوں سے اپیل کہ وہ جمعہ کو اسرائیلی جرائم اور یہودی آبادکاری کے خلاف یوم الغضب مظاہروں میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ جس کے نتیجہ میں فلسطین میں یہودی آبادکاری کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *