شناخت بنانے کے انوکھے انداز

لوگوں کے شوق بھی عجیب و غریب ہوتے ہیں۔ کبھی خلاء میں اڑکر شوق پورا کیا جاتا ہے تو کبھی سمندر کی گہرائیوں میںاتر کر۔لیکن سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک نوجوان نے اپنے ایک ایسے شوق کو سمندر میں اتر پر پورا کیا ہے جس کو لوگ سوچ بھی نہیں سکتے ۔آئیے بتاتے ہیں کہ وہ شوق کیا ہے۔
اس وقت رمضان المبارک کا مقدس مہینہ چل رہا ہے ۔اس ماہ میں کوئی نوافل ،نمازو تسبیحات میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارتا ہے تو کوئی پوری پوری رات تلاوت کلام پاک میں ۔لیکن اس مہینے کو یادگار بنانے کے لئے کوئی سمندر کی گہرائی میں اتر کر روزہ افطار کرے تو اسے آپ کیا کہیں گے۔جی ہاں،رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کو یادگار بنانے کے لئے جدہ میں با ہمت نوجوانوں نے سمندر کی گہرائی میں جاکر روزہ افطار کیا۔جدہ میں ان نوجوانوں نے منفرد کارنامہ انجام دیتے ہوئے 160فٹ سمندر کی گہرائی میں جاکر روزہ افطار کیا اور افطار سے نمٹنے کے بعد سمندر کی گہرائی میں ہی اس نوجوان نے نماز بھی ادا کی۔سمندر میں اترنے والوں میں کئی نوجوان شامل تھے جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں سعودی پرچم تھام رکھا تھا ۔انہوں نے سمندر میں 160فٹ کی گہرائی میں جاکر دسترخوان بچھایا اور روزہ افطار کرنے بعد نماز بھی ادا کی ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *