بے قابو گھوڑے نے کار میں پناہ لی

آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ ایک کار نے دو لوگوں کو ٹکر مار دی یا کسی پیڑ سے جا ٹکرائی لیکن ایک خبر ایسی ہے جو اکثر کم دیکھنے سننے اور پڑھنے کو ملتی ہے ۔جی ہاں بات دراصل راجستھان کی راجدھانی جے پور کے حسن پورا علاقے کی ہے جہاں ایک گھوڑا سڑک پر کہرام مچاتا ہوا ایک کار میں جا گھسا۔
جانکاری کے مطابق حسن پورا میں ایک تانگے والے نے اپنا گھوڑا سڑک کنارے باندھا ہوا تھا۔ جے پور میں گرمی کا عالم ان دنوں سر چڑھ کر بول رہاہے۔ تانگے والے نے چار ے کی پوٹلی گھوڑے کے منہ پر باندھ دی تھی ،نہ جانے گھوڑے کو شرارت سوجھی اور اس نے وہ پوٹلی جھٹک کر اوپر سرکار لیا جس سے اس کی دونوںآنکھیں ڈھک گئیں اور اسے کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ایک تو جاں گسل گرمی اور اوپر سے آنکھوں پر پٹی نے گھوڑے کو مشتعل کردیا۔ گھوڑا رسی توڑ کر بھاگا تو سامنے سے آرہی ایک کار کے اوپر کود گیا اور کار کے شیشے کو توڑتے ہوئے سیدھے اندر جا گھسا۔
راستے میں گھوڑے نے ایک بائک سوار کو بھی ٹکر مار دی جس کے بعد کچھ لوگوں نے گھوڑے کے اوپر پانی بھی ڈالا۔ مگر وہ بھاگتے بھاگتے سول لائنس کے جیکب روڈ پر آ گیا اور کار میں جا گھسا ۔ حالانکہ راہ گیروں کی مدد سے اسے نکالنے کی کوشش بھی کی گئی لیکن بعد مں فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے اہلکار موقع پر پہنچے اور گھوڑے کو کار سے باہر نکالا ۔
اس حادثے میں گھورے کو تو چوٹ آئی ہی ہیں، ساتھ ہی کار میں بیٹھے ایک اوینٹ کمپنی میں کام کرنے والے پنکج جوشی کو بھی چوٹ پہنچی ۔کار کا شیشہ کئی جگہ ان کے جسم میں گھس گیا۔ غنیمت تھی کہ گھوڑا ڈرائیور سیٹ کی طرف نہیں گھسا تھا جس کی وجہ سے ڈرائیور کو زیادہ چوٹ نہیں آئی۔فرسٹ ایڈ کے بعد کار ڈرائیورکو چھٹی دے دی گئی ،ساتھ ہی گھوڑے کو بھی کار سے نکال لیاگیامگر نکالنے کے بعد گھوڑے کی حالت پست تھی۔ اب اس کاعلاج جاری ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *