لمبے اور گھنے بال حسن میں چار چاند لگاتی ہیں

بالوںکی خوب صورتی کا راز ان کے گھنے پن نرمی اور چمک میں مضر ہے اور یہ چمک بالوں کی صحت میںپوشیدہے ۔ صحت مند اگر اچھی طرح دھوئے جائیںتو ان میں چمک خود بخود پیدا ہو جاتی ہے اور اگر انہیں باقاعدہ اچھی طرح نہ دھو جائے تووہ بیمارہو جائیں گے کیوں کہ میل جلد پر اثر ڈالتاہے اور صحت مند بال صرف صحت اور صاف ستھری جگہ پر ہی اک سکتے ہیں یعنی ایسی جلد جس پر خشکی کا نام و نشاںبھی نہ ہو ۔
بال ہمیشہ وہی صحت مند ہوں گے جنہیں اپنی پوری خوراک ملتی رہی ہو ۔اگر باقاعدہ کنگھا کیا جائے اوران کی مالش کی جائے تودوران خون تیز ہو کر بالوںکو ا ن کی خورک مطلوبہ وٹامن خودبخود پہنچتا رہے گا ۔یہیں پہنچ کر آپ کی خوراک کا اثر آپ کے بالوںپر ظاہر ہوتا ہے ۔بالوں کی صحت کے لیے پروٹین بے انتہا ضروری ہے ۔انڈے کلیجی گردے کاجریں پھل اور ہری سبزیاں کھاتے رہنے سے اوردوسرے وٹامن خون میںشامل ہوتے رہنے سے بالوںکی خوب صورتی میں اضافی ہوتا ہے ۔
آپ بالوں میں چاہیے ہزار چیزیں لگائیںمگر ان سے فائدہ صرف وقتی ہی ہو گا ۔ویسے تو وقتی طور پر بے جان اوربے روح بالوں کیلییسر کی جلد کی مالش اکثر فائدہ دیتی ہے۔برش کرنا ہر قسم کے لیے بالوں کے لیے ضروری ہے ۔بال چاہیے خشک ہوںیا چکنے سیدھے ہوںیا لہردار ان کو صحت مند دیکھنے کی خواہش صرف اسی صورت میں پوری ہو سکتی ہے کہ برش کرنے کے عمل کو اپنی زندگی کا ایک جزو بنا لیا جائے ، برش کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ بالوں کے ناہموار سرے اپنی جگہ پر بیٹھ جاتے ہیں ۔ہر بال کے مختلف ریشے جو جڑ کے قریب توبال سے ملے ہوئے ہوتے ہیں لمبائی کی طرف جاتے ہوئے علیحدہ علیحدہ ہو جاتے ہیں ۔انہیںہموار کرنے کا واحد ذریعہ برش ہے ۔کھردرے اور خشک بال کسی بھی صور ت میں کنگھی میں نہیں سماتے وہ اسی عمل سے خوبصورت ہیں لیکن چند دن کی کوشش کافی نہیی ہو گی اسے زندگی کا لازمہ بن بنا لیا ہو گا ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *