فوڈ پوائزننگ کی شکایت کے بعد سونیا گاندھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا

Sonia-Gandhi2نئی دہلی: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو فوڈ پوائزننگ کی شکایت کے بعد سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سر گنگا رام اسپتال کے مینجمنٹ بورڈ کے صدر ڈی ایس رانا نے بتایا کہ سونیا گاندی کو فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب ان کی صحت بتر ہے اور انہیں جلد ہی چھٹی دے دی جائے گی۔ اسپتال نے کہا کہ انہیں اتوارکے روز بھرتی کرایا گیا۔کچھ وقت پہلے سونیا گاندھی بیماری کی وجہ سے امریکہ بھی گئی تھیں۔ جس کے بعد راہل گاندھی بھی سونیا گاندھی سے ملنے امریکہ گئے تھے۔آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل بھی بخار کی شکایت کے بعد سونیا گاندھی کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ انہیں کافی وقت سے بخار تھا۔گزشتہ کچھ عرصہ میں وہ کئی بار اسپتال میں بھرتی ہو چکی ہیں۔ اس سے قبل انہیں اگست مہینے میں بخار کی شکایت کے بعد ہی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔2اگست کو وارانسی میں روڈ و کے دوران سونیا گاندھی کے کندھے میں بھی چوٹ لگ گئی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *