راہل گاندھی سہارنپور کے تشدد متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے روانہ، ضلع انتظامیہ اجازت دینے سے انکار

Share Article

کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی سہارنپور کے لئے نکل چکے ہیں ۔ ان کے ساتھ یوپی کانگریس کے صدر راج ببر بھی ہیں ۔ وہ سہارنپور کے تشدد متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے ۔ تاہم پولیس اور ضلع انتظامیہ نے راہل گاندھی کو اس دورے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے ۔ کانگریس ذرائع سے خبر آرہی ہے کہ راہل کے ساتھ غلام نبی آزاد اور راج ببر بھی ہیں ۔ یہ تمام سونیا سے پہلے ملنے گئے اور اس کے بعد سہارنپور کے لیے روانہ ہو گئے ۔
خیال رہے کہ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق راہل گاندھی کو دوپہر 12:30 بجے سہارنپور پہنچنا ہے ، جہاں کانگریس کے کئی لیڈران اور کارکن ان کے ساتھ چل کر متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے ۔
ادھر ڈی ایم کے کے پانڈے کا کہنا ہے کہ افسروں نے بتایا ہے کہ راہل گاندھی کو تشدد متاثر علاقے کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ ایسے میں اگر وہ یہاں آتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ ڈی ایم نے بتایا کہ ان کے وہاں جانے سے حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں ۔ اب دیکھنا ہوگا کہ اجازت نہ ملنے کے بعد بھی راہل سہارنپور جاتے ہیں یا نہیں ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *