سلمان خان کو باہو بلی سے ڈر کیوں؟

سلمان خان اپنی فلم کا ٹریلر دیکھ کر دکھی ہو جاتے ہیںکچھ روز پہلے ہی ریلیز ہونے والی فلم ‘باہو بلی 2 – دی كنكلوژن نے باکس آفس پر انڈین فلم انڈسٹری کے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور پہلی بار اس نے ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم ‘باہوبلی -2’ دیکھی تو نہیں ہے لیکن فلم کے اتنا بڑا بزنس کرنے سے انھیں کوئی خوف بھی نہیں ہے۔
ممبئی میں اپنی آنے والی فلم ‘ٹيوب لائٹ کے ٹریلر کے لانچ کے موقعے پر سلمان خان نے باہو بلی فلم پر اپنے خاص مسکراتے ہوئے انداز سے تبصرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ‘باہو بلی چار سال میں بنی ہے اور اتنا کاروبار کر رہی ہے اور میں دو سال میں فلمیں کرتا ہوں تو چار سال میں میری فلموں کی کمائی کی اوسط نکالیں تو تقریباً اتنا ہی ہو گا۔
فلم ‘ٹيوب لائٹ کا ٹیزر اور اس کے نغمے لوگوں کو کافی پسند آ رہے ہیں۔ لیکن سلمان خان جب بھی اس فلم کا ٹریلر یا ٹیزر دیکھتے ہیں تو وہ اداس ہو جاتے ہیں۔ ‘ٹیوب لائٹ 25 جون کو عید کے موقعے پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اس تکلیف کی وجہ اداکار اوم پوری ہیں جن کا اس برس کے آغاز میں دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال ہو گیا تھا۔اوم پوری اور سلمان خان نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ فلم ‘ٹيوب لائٹ میں بھی اوم پوری نے اہم کردار نبھایا تھا۔سلمان خان سے جب پوچھا گیا کہ انہیں فلم ‘ٹيوب لائٹ کا ٹریلر اور ٹیزر کیسا لگا تو انہوں نے کہاکہ ‘جب بھی اسے دیکھتا ہوں تو اوم پوری جی کی یاد آ جاتی ہے۔ میں نے ان کے ساتھ فلم کی ہے اور اچانک ایک صبح وہ چل بسے۔ مجھے اس کی بہت تکلیف ہے۔اس موقعے پر سلمان خان نے کہا کہ فلم ‘ٹيوب لائٹ انہیں اگرچہ جسمانی مشقت نہ کرنی پڑی ہو، تاہم جذباتی طور پر فلم نے انہیں تھکا دیا تھا۔
فلم کی ڈبنگ کے دوران جذباتی مناظر میں سلمان خان جذباتی ہو گئے اور رونے لگے۔ لوگوں کے سامنے جذبات پر قابو نہ پانے کی وجہ سے وہ شرمندگی بھی محسوس کر رہے تھے۔ اس شرمندگی کی وجہ بتاتے ہوئے سلمان خان نے اپنی قید کے دوران کا ایک جذباتی قصہ بیان کیا۔جب میں جیل میں تھا تب ماں، باپ اور بیجو چچا مجھ سے ملنے آئے تھے۔ انھیں مجھے اس حالت میں دیکھ کر تکلیف ہو رہی تھی لیکن والد صاحب صرف مسکرائے۔ وہیں بیجو چچا رونے لگے اس پر ڈیڈ نے چاچو سے کہا: ‘کس طرح کے پٹھان ہو، تم باہر جاؤ۔’ٹیوب لائٹ‘ کی ہدایات کبیر خان نے دی ہیں اور یہ 25 جون کو عید کے موقعے پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *