صابر علی نے کہا قرآن میں تین طلاق کا حل ہے

sabir-aliنئی دہلی۔ یہ بات سو فیصد سچ ہے کہ تین طلاق کے مسئلے کا حل قرآن میں ہی ہے۔ لیکن اس کے لئے سمجھدار علماء کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔ تمام مل بیٹھ کر بات کریں۔ یہ کہنا ہے بی جے پی لیڈر اور سابق راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ صابر علی کا۔ نیوز 18 ہندی سے انہوں نے کہا کہ آج کل ٹی وی ڈبیٹ اور اخبارات میں جو مولانا بیان بازی کر رہے ہیں ان کے پاس ڈگریاں تو ہیں، لیکن کسی بھی مسئلہ کی صحیح اور مکمل معلومات انہیں نہیں ہے۔ ہر ایک مولانا اپنے خیالات کے مطابق تین طلاق کی معلومات دے رہا ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اگر کہیں کچھ غلط ہے تو علمائے کرام آپس میں بیٹھ کر اس کا صحیح حل نکال سکتے ہیں۔
تین طلاق کے معاملے میں بی جے پی کی مداخلت پر ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے تو کسی مسئلے پر اس سے جڑی پریشانی بتائی ہے۔ اس میں کوئی دخل نہیں دیا ہے۔ اب ایسے میں ہمارے علما کو چاہئے کہ وہ اس پریشانی کا قرآن اور شریعت کی روشنی میں حل نکالیں۔ پریشانی یہ ہے کہ لوگ جذبات سے کام لے رہے ہیں تعلیم کے حساب سے نہیں۔
مرکزی حکومت کے تین سال پورے ہونے اور اقلیتی وزارت کے منصوبوں کے بارے میں صابر علی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اقلیتوں کے لئے بہت ساری اسکیمیں چلائی ہوئی ہیں۔ مسلمانوں کو اس کا فائدہ بھی پہنچا ہے۔ لیکن منصوبوں کے مقابلے مسلمان فائدہ نہیں لے پا رہے ہیں۔ مسلمان سو رہے ہیں جبکہ حکومت انہیں فائدہ پہنچانے کے لیے بیٹھی ہوئی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *