پلے آف سے باہر گجرات کو ایک اور جھٹکا، میکو لم باہر

Brandum-Macculamنئی دہلی: آئی پی ایل 10میں ساتویں نمبر پر چل رہی گجرات لائنس کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی برینڈن میکولم کی چوٹ کی وجہ سے موجود آئی پی ایل میں نہیں کھیل پائیں گے۔ گجرات پلے آف کی دوڑ سے ب اہر ہو چکا ہے۔ موجود آئی پی ایل میں میکولم کا بلا زیادہ نہیں چل پایا ۔ انھوں نے 11میچوں میں 29کی اوسط سے 319رن بنائے، جس میں ان کی دو ہاف سنچری شامل رہیں۔ 72ان کا سب سے زیادہ اسکور رہا۔
دہلی ڈیئر ڈیول کے خلاف گزشتہ میچ میں میکولم کے بائیں پیر کی نسوں میں کھنچاؤ آ گیا تھا، جس کی وجہ سے اب گجرات کے باقی بچے تین میچوں میں نہیں ہوں گے۔اس کے ساتھ گجرات ٹیم کے ہی تیز گیند باز ناتھو سنگھ بھی چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔ناتھو کو راج کوٹ میں کنگس الیون پنجاب کے خلاف میچ کے دوران پیٹھ میں کھنچاؤ آ گیا تھا، ناتھو اس کے بعد سے کوئی میچ نہیں کھیلے ہیں۔ ادھر میکولم کو تین چار ہفتے کے آرام کی صلاح دی گئی ہے، تاکہ ان کی چوٹ ٹھیک ہو جائے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *