اب سی بی ایس ای اسکولوں میں بنیں گے آدھار رجسٹریشن سینٹر

Aadhar-Compulsory-for-IT-Reنئی دہلی: طالب علموں کو آدھارکارڈ کی سہولت مہیا کرانے کے لئے سی بی ایس ای نے ایک نئی پہلی شروع کی ہے۔ سی بی ایس ای نے اس سے منظور شدہ اسکولوں سے کہا ہے کہ وہ آدھار رجسٹریشن مراکز کھولیں اور جن طالب علموں کے پاس آدھار کارڈ نہیں ہے انہیں رجسٹریشن کے لئے راغب کریں ۔ بورڈ نے باشندوں کا آبادی اور بایومیٹرک ڈاٹا راست یا رجسٹریشن ایجنسیوں کے ذریعہ جمع کرنے کے لئے یو آئی ڈی اے آئی کے ساتھ شراکت کی ہے۔
بھلے ہی سی بی ایس ای نے اسکولوں سے مراکز کھولنے کے لئے کہا ہے، لیکن پھر بھی بورڈ نے اسکولوں کے لئے مراکز کھولنا لازمی نہیں کیا ہے۔ اس نے اسکولوں سے کہا ہے کہ وہ بورڈ یا یو آئی ڈی اے آئی کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کر کے اپنی مرضی سے ایسا کر سکتے ہیں۔
بورڈ نے اسکولوں کو بھیجے گئے پیغام میں کہا ہے کہ اسکولوں کو اپنے طالب علموں ، اساتذہ ، ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو آدھار کے لئے رجسٹریشن کرانے، ان میں کچھ جوڑنے یا سدھار کروانے کے لئے رجسٹریشن مراکز لگانا چاہئے۔ اس نے اسکولوں سے آدھار رجسٹریشن کے لئے یو آئی ڈی اے آئی کی فہرست میں شامل سامان خریدنے کو بھی کہا ہے۔
آدھار رجسٹریشن کے لئے اسکول طالب علموں سے کوئی فیس نہیں لیں گے، بلکہ سی بی ایس ای انہیں ہر رجسٹریشن کے 30روپے دے گا۔ فروری، 2017تک بورڈ سے منظور شدہ ہندوستان میں 18546اور 25دیگر ممالک میں 210اسکول ہیں۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *