بینامی پراپرٹی رکھنے والوں کے خلاف سرکار اعلیٰ سطح پر کارروائی کرنے کی تیاری میں

Benami-Propertyنئی دہلی: نوٹ بندی کے ذریعہ کالے دھن پر زبردست حملے کے بعد حکومت اب بینامی پراپرٹی رکھنے والوں کے خلاف اعلی سطح پر کارروائی کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے افسران کو بے نامی پراپرٹی رکھنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعظم نے انکم ٹیکس محکمہ کو ٹیکس کی بنیاد وسیع بنانے کو بھی کہا ہے۔
وزیر اعظم نے پیر کے روز ریوینیو محکمہ کے آپریشن کلین منی کی اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے دوران یہ بات کی۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر یکم جولائی 2017سے مجوزہ جی ایس ٹی کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے میٹنگ کے دوران وزارت خارجہ کے اعلیٰ افسران سے بے نامی پراپرٹی رکھنے والوں کے خلاف سخت قدم اٹھانے اور کارروائی تیز کرنے کو کہا۔
وزیر اعظم نے افسران سے یہ بھی کہا کہ انکم ٹیکس کی کسی بھی کارروائی سے عام ٹیکس دہندگان کو کوئی تکلیف نہ ہو۔ انھوں نے انکم ٹیکس افسران کے خصوصی اختیارات کم کرنے کے لئے ای اسسمنٹ کو بڑھاوا دینے کو بھی کہا۔ ذرائع کے مطابق پی ایم نے کہا کہ اسسمنٹ کمپیوٹر کے ذریعہ سے ہونا چاہئے اور نوٹس بھی الیکٹرانک طریقہ سے بھیجے جانے چاہئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ٹیکس دہندگان کی بنیاد کو بھی وسیع بنانے کی ہدایت ریوینیو محکمہ کے افسران کو دی۔ فی الحال پانچ فیصد لوگ بھی ٹیکس نہیں دیتے ہیں۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *