نربھیا آبروریزی کیس: پھانسی پر سپریم کورٹ آج فیصلہ سنائے گا

Nirbhaya-Caseنئی دہلی: نربھیا اجتماعی آبروریزی کے قصورواروں کی پھانسی کی سزا برقرار رہے گی یا نہیں اس پر سپریم کورٹ آج اپنا فیصلہ سنائے گا۔ دہلی ہائی کورٹ کے ذریعہ پھانسی کی سزایافتہ قصورواروں کی اپیل پر سپریم کورٹ نے 27مارچ کو سماعت پوری کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ جسٹس دیپک مشرا، جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اشوک بھوشن کی بینچ جمعہ کی دوپہر دو بجے فیصلہ سنائے گی۔ کورٹ یہ طے کرے گا کہ اجتماعی آبروریزی کے قصورواروں کو پھانسی کی سزا ملے گی یا نہیں۔
اجتماعی آبروریزی کے چار قصوروار مکیش، اکشے، پون اور ونئے کو ساکیت کی فاسٹ ٹریک عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی، جس پر 14مارچ 2014کو دہلی ہائی کورٹ نے بھی مہر لگا دی تھی۔ قصورواروں کی اپیل پر سپریم کورٹ نے پھانسی کی سزا پر روک لگا دی تھی۔ اس کے بعد تین ججوں کی بینچ کو معاملہ کو بھیجا گیا اور کورٹ نے کیس میں مدد کے لئے دو ایمکس کیوری مقرر کئے گئے ۔
سپریم کورٹ نے معاملہ کی سماعت فاسٹ ٹریک کورٹ کی طرح کی۔ ہر پیر، جمعہ اور سنیچر کو بھی معاملہ کی سماعت کی گئی۔ قریب ایک سال تک چلی اس سماعت کے بعد کورٹ نے 27مارچ کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ پورے ملک کو دہلا دینے والی اس واردات کے بعد اہم ملزم ڈرائیور رام سنگھ نے تہاڑ جیل میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی، جبکہ نابالغ ملزم اپنی تین سال کی سزا پوری کر چکا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *