کابل میں ہندوستانی سفارت خانے کے قریب بم دھماکہ، 50 کے قریب ہلاکتوں کا اندیشہ ہے

کابل۔ افغانستان کی راجدھانی کابل میں جرمنی کےسفارتخانے کے نزدیک آج ایک کار بم پھٹا جس میں 50 کے قریب ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ پولیس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ موقع واردات سے کچھ میٹر کے فاصلہ پر واقع سینکڑوں مکانوں کی کھڑکیاں اور دروازے ٹو ٹ گئے ۔ اس میں 50 کے قریب ہلاکتوں کا اندیشہ ہے۔ دریں اثنا دہلی میں وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ہندستانی سفارتخانہ میں بھی املاک کا کچھ نقصان ہوا ہے تاہم ملازمین محفوظ ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ایرانی سفارت خانے کو نشانہ بنا کر دھماکہ کیا گیا تھا۔ جہاں دھماکہ ہوا وہاں سے ڈیڑھ کلومیٹر فاصلے پر ایرانی سفارت خانہ ہے۔ ابھی کسی دہشت گرد تنظیم نے حملوں کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ جائے حادثہ پر راحت اور بچاو کا کام جاری ہے۔ دہشت گردانہ حملے میں تقریبا 50 سے زیادہ لوگوں کے مارے یا زخمی ہونے کا اندیشہ ہے۔ حالانکہ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کسی ہندوستانی کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹویٹ کر کہا، خدا کا شکر ہے کہ کابل دھماکے میں ہندوستانی محفوظ ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *