بی ایس پی سے برطرف نسیم الدین صدیقی آج کر سکتے ہیں مایاوتی کے راز افشاں

Naseemuddin-Siddiنئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی سے برخاست کئے گئے قدآور لیڈر نسیم الدین صدیقی آج شام تک کچھ اہم انکشافات کر سکتے ہیں۔ صدیقی بی ایس پی سپریمو مایاوتی کو لے کر کچھ بتا سکتے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ حال ہی مین ستیش مشرا نے نسیم الدین صدیقی اور ان کے بیٹے افضل صدیقی کو پارٹی سے باہر نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ دونوں پر بدعنوانی کا الزام لگا تھا۔ اس سے قبل نسیم الدین صدیقی نے مایاوتی پر پلٹوار کیا تھا۔ صدیقی نے مایاوتی پر بدعنوانی اور غیر قانونی لین دین کے الزام ثابت کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی صدیقی نے مایاوتی کے تئیں اپنی وفاداری کو جذباتی انداز میں بیاں کیا ہے۔ پریس ریلیز کے ذریعہ نسیم الدین صدیقی نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات کو بے بنیاد بتایا۔ ساتھ ہی انھوں نے دعویٰ کیا کہ جو الزامات میرے اوپر عائد کئے گئے وہ تمام الزامات میں میں ثبوت کے ساتھ مایاوتی اینڈ کمپنی کے خلاف ثابت کر دوں گا۔
آج شاک تک وہ ایک بڑی کانفرنس کر کے مایاوتی کے بارے میں کچھ اہم انکشافات کر سکتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ نسیم الدین صدیقی نے اس کی تیاری کر چکھی ہے اور وہ اپنی بات پریس کانفرنس میں ثبوتوں کے ساتھ رکھیں گے۔
ادھر بی ایس پی نسیم الدین صدیقی کو نکالنے کے بعد جلد ہی قانون ساز کونسل میں اپنے نئے لیڈر کے نام کا اعلان کر سکتی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ پارٹی آج شام تک نسیم الدین کو قانون ساز کونسل کے لیڈر کے عہدہ سے ہٹانے کا اعلان کرے گی اور نئے لیڈر کا نام بھیجے گی۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *