تین طلاق کے خلاف اندریش کمار نے کی یہ اپیل

14تین طلاق، حلالہ اور مسلم خواتین کے دیگر مسائل کے حل کو لیکر ماحول تیار کرنے کے مقصد سے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے اقلیتی فورم مسلم راشٹریہ منچ کی جانب سے ملک گیر پیمانے پر بیداری مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز میرٹھ میں بھی مسلم خواتین سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ دیکھیں تصویریں۔تین طلاق معاملے کو لیکر بی جے پی اور آرایس ایس جیسی دیگر تنظیمیں شروع سے ہی اپنے موقف کا برملا اظہار کرتی رہی ہیں تاہم مرکز میں بی جے پی حکومت کی تشکیل کے بعد یہ معاملہ اب زیادہ زورشور سے منظرعام پر آ چکا ہے۔
ایک مہم کے تحت اب مسلم خواتین سے متعلق تین طلاق ، حلالہ ، ایک سے زائد شادیاں اور دیگرمعاملات کو سماجی برائی کے طور پر پیش کرکے ان کو ختم کرنے کے لئے ایک تحریک کا آغاز کیا گیا ہے جس میں مسلم طبقے اور خاص طور پر مسلم خواتین کو شامل کیا گیا ہے ۔ان میں سے تین طلاق کی شکار کچھ خواتین نے اپنا درد بیان کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ بھی کیا ۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے سمینار میں شرکت کرنے پہنچے سنگھ پرچارک اندریش کمار نے قرآن و حدیث کا ذکر کرتے ہوئے تین طلاق اور حلالہ کو ختم کرنے کے لئے مسلم سماج کے لوگوں سے آگے آنے کی اپیل کی ۔
تاہم مذہبی معاملات میں مداخلت اور مسلم خواتین کے استحصال اور برابری کے حق کو مدعا بنا کر اب یہ معاملہ جہاں مختلف سماجی تنظیموں کے لئے بحث کا موضوع بنا ہوا ہے وہیں عدالت میں سماعت کے بعد اب سماج کے بڑے طبقے کو عدالت کے رخ اور فیصلے کا بھی انتظار ہے۔تین طلاق معاملے کو لیکر بی جے پی اور آرایس ایس جیسی دیگر تنظیمیں شروع سے ہی اپنے موقف کا برملا اظہار کرتی رہی ہیں تاہم مرکز میں بی جے پی حکومت کی تشکیل کے بعد یہ معاملہ اب زیادہ زورشور سے منظرعام پر آ چکا ہے۔ ایک مہم کے تحت اب مسلم خواتین سے متعلق تین طلاق ، حلالہ ، ایک سے زائد شادیاں اور دیگرمعاملات کو سماجی برائی کے طور پر پیش کرکے ان کو ختم کرنے کے لئے ایک تحریک کا آغاز کیا گیا ہے جس میں مسلم طبقے اور خاص طور پر مسلم خواتین کو شامل کیا گیا ہے ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *