کپل مشرا نے ٹینکر گھوٹالہ کے معاملہ میں اے سی بی میں درج کرایا بیان

Kapil-Mishraنئی دہلی: شیلا دکشت حکومت کی مدت کار کے دوران ہوئے 400کروڑ روپے کے ٹینکر گھوٹالہ کے معاملہ میں دہلی کے سابق کیبنٹ وزیر کپل مشرا اینٹی کرپشن برانچ(اے سی بی) میں آج اپنابیان درج کرا دیا ہے۔ یہاں پر بتا دیں کہ کپل مشرا نے حال ہی میں کجریوال کے ذریعہ 400کروڑ کے ٹینکر گھوٹالہ کے معاملہ کی تفتیش میں تاخیر کا الزام عائد کرتے ہوئے اے سی بی میں شکایت درج کرائی ہے۔
کپل مشرا کے مطابق، انھوں نے دوپہر 12بجے اے سی بی کی مدت کار میں اپنے الزامات کو لے کر بیان درج کرائے۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک درج کئے گئے بیان کے دوران انھوں نے اے سی بی افسران کو اپنی شکایت سے جڑے حقائق کی تفصیلی جانکاری دی۔
انھوں نے بتایا کہ آئندہ پیر کو انہیں ایک بار پھر اے سی بی میں اس معاملہ کو لے کر بیان درج کرانے کے لئے بلایا گیا ہے۔ بتا دیں کہ وزیر کے عہدہ سے ہٹائے گئے کپل مشرا پارٹی سے بغاوت کر کے اس وقت ’آپ‘ لیڈروں کے غیر ملکی دوروں کا بیورہ عام کرنے کے مطالبہ کو لے کر بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔ اپنے گھر کے باہر دو دن سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے مشرا نے کجریوال سے ’آپ‘ لیڈر سنجے سنگھ اور راؤ چڈھا سمیت دیگر لیڈروں کے سرکاری خرچ پر غیر ملکی دوروں کا بیورہ بھی مانگا ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *