رشوت معاملہ میں سی بی آئی نے آئی ٹی کمشنر کو کیا گرفتار

cbiممبئی: سی بی آئی نے انکم ٹیکس کمشنر(اپیل) بی بی راجیندر پرساد کو رشوت لینے کے معاملہ میں گرفتار کیا ہے۔ ان کے ساتھ دیگر پانچ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رات بھر چلی چھاپہ ماری کی کارروائی میں سی بی آئی نے قریب ڈیڑھ کروڑ روپے برآمد بھی کئے ہیں۔ سی بی آئی نے ایک بڑے کارپوریٹ گروپ کو فائدہ پہنچانے کے لئے مبینہ طور پر 19لاکھ روپے سے زیادہ کی رشوت لینے کے معاملہ میں انکم ٹیکس کمشنر اور دیگر لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
سی بی آئی کے ذرائع نے کہا ہے کہ کمشنر بی بی راجیندر پرساد اور ایک دیگر شخص کو وشاکھاپٹنم سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر کو ممبئی سے حراست میں لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ معاملہ کمشنر کے ذریعہ مبینہ طور پر 19لاکھ روپے سے زیادہ کی رشوت لینے سے جڑا ہitے۔ انھوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران ایجنسی نے 1.5کروڑ روپے ضبط کئے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ ایک کارپوریٹ گھرانے کو فائدہ پہنچانے کے لئے انھوں نے رشوت لی ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *