ہاکی انڈیا نے سردار سنگھ کا نام راجیو گاندھی کھیل رتن کے لئے بھیجا

Sardar-Singhدہلی: ہاکی انڈیا (ایچ آئی) نے سابق کپتان اور سینئر ہاکی کھلاڑی سردار سنگھ کے نام کی سفارش ملک کے اعلیٰ ترین کھیل اعزاز راجیو گاندھی کھیل رتن کے لئے کی ہے۔سردار سنگھ نے ہندوستان کے لئے اپنا ڈیبیو جونیئر ٹیم میں 2003-04میں ہندوستان کے پولینڈ کے دورے کے دوران کیا تھا۔ انھوں نے 2006میں پاکستان کے خلاف سینئر ٹیم میں اپنے کریئر کا آغاز کیا ۔
دنیا کے بہترین مڈفلڈروں میں شمار سردار کو 2010اور 2011میں ایف آئی ایچ کی 18رکنی آل اسٹار ٹیم میں جگہ ملی تھی۔ 2008میں اذلان شاہ کپ کے دوران ٹیم کی ذمہ داری سنبھالنے والے وہ ملک کے سب نوجوان کپتان تھے۔ سردار کو 2012میں ارجن ایوارڈ اور 2015میں پدم سری سے نوازا جا چکا ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں ایس وی سنیل، دیپیکا اور دھرم ویر سنگھ کے نام کی سفارش ارجن ایوارڈ کے لئے کی گئی ہے۔ ڈاکٹر آر پی سنگھ اور سمرئی ٹیٹے کا نام دھیان چند ایوارڈ اور کوچ سندیپ سانگوان اور رومیش پٹھانیا کا نام دروناچاریہ ایوارڈ کے لئے بھیجا گیا ہے۔ وزارت کھیل کی ایک کمیٹی مختلف کھیل اداروں کے ذریعہ بھیجے گئے ناموں کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *