پل پرہلاد پور علاقہ میں گیس رساؤ سے 150 سے زیادہ اسکولی بچے اسپتال میں داخل

Gas-Leakنئی دہلی: جنوبی دہلی کے تغلق آباد کے پل پرہلاد پور میں گیس رساؤ ہونے کی وجہ سے 150سے بھی زیادہ اسکولی طالبات کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ تمام طالبات رانی لکشمی سروودیہ کنیا ودیالیہ کی ہیں۔ ب ے ہوش ہوئیں تمام بچیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پورے اسکول کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ 100سے زیادہ ب چیوں کو اسکول سے نکالا گیا ہے۔ تین الگ الگ اسپتالوں میں بچیوں کو داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال کے مطابق تمام طالبات کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ان کا حال جاننے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل اسپتال پہنچے۔
دراصل جب یہ واقعہ ہوا اس وقت کلاس چل رہی تھیں ار بچوں نے سانس لینے میں دقت کی بات کہی۔ اسکول کی وائس پرنسپل نے کہا کہ گیس لیک ہونے کی وجہ سے کچھ بچوں نے آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی۔ اسکول کے پاس واقع کنٹینر ڈیپو سے گیس کے لیکیج ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ موقع پر پولس اور بچاؤ ٹیم موجود ہے۔ راحت کا کام پورے زور شور سے چل رہا ہے۔
پولس کے مطابق تغلق آباد کے کسٹم علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ کنٹینر ڈیپو سے گیس لیک ہونے کا اندازہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔دہلی فائر سروس کے افسران کو صبح قریب 7:35منٹ پر واقعہ کے بارے میں مطلع کیا گیا۔ فائر محکمہ کا کہنا ہے کہ حالانکہ گیس لیک ہونے کی وجہ کا تبھی واضھ نہیں ہو پائی ہے لیکن اس کو قابو کرنے کے لئے سا ٹیمیں وہاں بھیجی گئی ہیں۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *