قبضہ کیا تو جوہر یونیورسٹی ڈائنامائٹ سے اڑا دوں گا: اعظم خاں

Azam-Khanرامپور: محمد علی جوہر یونیورسٹی کے چانسلر محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ وہ کسی کو بھی یونیورسٹی پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اگر اس پر قبضہ کرنے کی زیادہ کوشش ہوئی تو یونیورسٹی کو ڈائنامائٹ سے اڑا دیں گے۔یہ باتیں اعظم خاں نے گزشتہ رات توپ خانہ روڈ پر واقع اپنے دفتر پر کارکنان کی م یٹنگ میں کہیں۔
اعظم خاں نے کہا کہ ہم نے کوئی کام غیر قانونی نہیں کیا ہے۔ حکومت نے پالیسی بنائی تھی کہ وقف کی زمینوں کو اسپتال اور اسکول کے لئے لیا جا سکتا ہے۔ اگر میری لیز خارج کی گئی تو ملک میں کسی کے پاس ایک انچ زمین کی لیز نہیں رہنے دوں گا۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے پیچھے کچھ وزیر اور لیڈروں کو لگا دیا گیا ہے، لیکن انہیں بھی وقف کی زمینیں نہیں بیچنے دی جائیں گی۔ لکھنؤ تک جائداد کا حساب ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ جب سے نئی حکومت آئی ہے، جرائم کا سیلاب آ گیا ہے۔ ایک وزیر نے 25کروڑ کی کوٹھی پر قبضہ کر رکھا ہے، اسے یوگی جی خالی کرائیں۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو ہم اس کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *