ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کا ہوا طلاق

Arbaaz-Khan-Divorceممبئی: بالی ووڈ ایکٹر ارباز خان اور اداکارہ ملائکہ اروڑہ خان کا طلاق ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز 11مئی کو ممبئی کی باندرا عدالت نے دونوں کے طلاق کو منظوری دے دی اور اس طرح دونوں کی 18سال پرانی شادی ٹوٹ گئی۔
دسمبر 2016میں دونوں نے باندرا میں واقع فیملی کورٹ میں طلاق کی عرضی دائر کی تھی۔ دونوں اسٹارس دسمبر میں ہی کورٹ میں کاؤنسلنگ کے لئے پہنچے تھے، لیکن دونوں کے درمیان صلح نہیں ہو ئی اور دونوں جلد بازی میں وہاں سے نکل گئے۔
غور طلب ہے کہ طلاق کے ہونے سے قبل ہی ملائکہ اروڑہ خان نے اپنے بیٹے ارہان کے ساتھ ارباز خان کا گھر چھوڑ دیا تھا۔ حالانکہ اس کے ب عد بھی دونوں کو کئی بار ساتھ میں دیکھا گیا تھا۔ کچھ مہینے پہلے ارباز اور ملائکہ بیٹے ارہان کی برتھ ڈے پارٹی میں بھی ساتھ ساتھ نظر آئے تھے۔ سلمان کو چھوڑ کر ، پورا پریوار اس میں شامل ہوا تھا۔ بدھ کو دونوں نے بیٹے ارہان کے ساتھ نوی ممبئی میں منعقد پاپ اسٹار جسٹن بیبر کا کنسرٹ بھی اٹینڈ کیا تھا۔ طلاق کی عرضی کے ب اوجود یہ دونوں اسٹارس ایک ہی کار میں وہاں تک پہنچے تھے۔
میڈیا میں آ رہی خبروں کے مطابق کورٹ نے طلاق پر مہر لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹا ارہان اپنی ماں ملائکہ اروڑہ خان کے ساتھ رہے گا اور اس کے والد یعنی ارباز خان کو اس سے کبھی بھی ملنے کی اجازت ہوگی۔
بالی ووڈ کی سب سے مضبوط جوڑیوں میں سے ایک مانے جانے والے دونوں نے 6سال کے ڈیٹ کرنے کے بعد 1998میں شادی کی تھی۔ دونوں کی ملاقات 1992میں ایک ایڈ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی، لیکن 18سال کے بندھن کو دونوں نے کیوں توڑدیا، اس کی وجہ کا کوئی انکشاف نہیں ہو پایا ہے۔ گزشتہ دنوں خبر یہ بھی تھی کہ دونوں اس رشتے کو ایک اور موقع دینا چاہتے ہیں لیکن پھر ایک دوسرے کو نظر انداز کرتے نظر آئے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *