یو پی کے ایٹا میں ہولناک سڑک حادثہ، 14ہلاک

Accidentایٹا: اتر پردیش کے ایٹا ضلع میں ہولناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ منی ٹرک پر سوار 14لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 27لوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔اس حادثہ کے بعد زخمیوں کو فوری علاج کے لئے نزدیک کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، وہیں جائے وقوعہ پر پہنچی پولس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔
خبروں کے مطابق یہ حادثہ ایٹا کے جلیشور کوتوالی کے ٹنڈلا روڈ پر سرائے مین کے پاس ہوا۔ ایک ٹرک تلک کی تقریب سے واپس آ رہا تھا ، اچانک منی ٹرک ریلینگ توڑ کر رجواہے میں پلٹ گیا، جس کی وجہ سے 14لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 27شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
مانا جا رہا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے ہوا۔ اس حادثہ کے بعد مقامی لوگ زخمیوں کی مدد کے لئے سب سے پہلے سامنے آئے۔ اس کے بعد موقع پر پولس کی ٹیم پہنچیں۔ ڈی ایم نے اس حادثہ کی جانچ کے احکامات دے دئے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *