ایس ایس سی نے ابھیشیک بچن کے نام ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیا

Abhishek-Bacchanجے پور: راجستھان میں بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ابھیشیک بچن نے اسٹاف سلیکشن کمیٹی (ایس ایس سی) میں سرکاری نوکری کے لئے درخواست کی اور کمیشن نے باقاعدہ اس کے لئے ایڈمٹ کارڈ بھی جاری کر دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امتحان گزشتہ اتوار کو منعقد ہوا ہے۔
دراصل، اسٹاف سلیکشن کمیٹی (ایس ایس سی) کی ملٹی ٹاسکنگ نان ٹیکنیکل اسٹاف (ایم ٹی ایس) کی پہلے مرحلہ کے داخلہ امتحان میں ابھیشیک بچن کے نام سے باضابطہ ایڈمٹ کارڈ جاری ہوا۔ ابھیشیک بچن کا جے پور میں امتحان مرکز مختص کیا گیا تھا، حالانکہ اس سینٹر پر ابھیشیک بچن امتحان دینے نہیں پہنچے۔
اسٹاف سلیکشن کمیٹی کی اس معاملہ میں زبردست چوک سامنے آئی ہے۔ ابھیشیک بچن کو اس امتحان میں شامل ہونے کے لئے 2405283611رول نمبر بھی جاری ہوا تھا۔ ایس ایس سی کی ویب سائٹ پر ابھیشیک بچن کے نام سے جاری ایڈمٹ کارڈ مہیا ہے۔ ایڈمٹ کارڈ میں ابھیشیک بچن کا فوٹو لگا ہوا ہے اور یوم پیدائش یکم جنوری 1995لکھی گئی ہے۔ حالانکہ اس پر جو پتہ لکھا گیا ہے وہ غلط ہے۔
ایڈمٹ کارڈ میں پتہ لکھا ہے، 69ٹرپل ایکس کالونی جے پور، لاتور مہاراشٹر۔ اس کے ساتھ ہی ابھیشیک بچن کا سیکس بھی بدل دیا گیا اور انہیں خاتون بتایا گیا ہے۔ ایس ایس سی کا یہ امتحان اتوار کو خاتون طالبات کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔ اس پورے معاملہ میں ایس ایس سی کی کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *