انوپم کھیر نے سونونیگم کی حمایت کی

نامناسب تبصرہ کو لے کر تنازعات میں گھرے گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ کی حمایت میں ٹوئٹر چھوڑنے والے گلوکار سونو نگم کو بالی ووڈ کے اداکار انوپم کھیر نے مشورہ دیا ہے کہ وہ کچھ لوگوں کی منفی باتوں سے متاثر نہیں ہوں۔ایک ٹویٹ میں کھیر نے کہا کہ پیارے سونو! تم نے اپنی شناخت خود بنائی ہے، آپ بہادر ہو، متاثر کن ہو، کامیاب انسان ہو اور ایک سپاہی ہو، دوسروں کی منفی سے خود کو متاثر مت ہونے دو۔خیال رہے خواتین کے خلاف نازیبا تبصرے کے بعد ابھیجیت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، جس کے خلاف سونو نے بھی ٹوئٹر کو الوداع کہہ دیا۔ اپنے 24 ٹویٹ کی طویل سیریز میں پرگلوکار سونو نے یہ بھی بتایا کہ وہ ٹویٹر کیوں چھوڑ رہے ہیں؟۔
اذان کے دوران لاوڈاسپیکرز کے استعمال پر اعتراض کرنے کے بعد چوطرفہ تنقید کی زد میں آئے سونو نے ٹویٹ کر کے کہا تھا کہ میرا کوئی مذہب نہیں ہے، میں اپنے مذہب پر عمل کرتا ہوں، جس میں میں نے سب میں سے اچھے کا انتخاب کرتا ہوں، جو سمجھ سکتے ہیں، اس بات کو جانتے ہیں اور جو نہیں سمجھ سکتے، ان کے ساتھ میری نیک خواہشات ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *