کشمیر میں جیپ پر شخص کو باندھنے والے افسر کے لیے فوجی اعزاز

کشمیر میں ایک انسان کو جیپ سے باندھ کر انسانی ڈھال کے طور پر اس کا استعمال کرنے والے فوجی کو فوجی سربراہ کی جانب سے اعزاز دیا گيا ہے۔میجر لیٹول گوگوئی نے مبینہ طور پر اپنے کارواں کو سنگ باروں سے بچانے کے لیے ایک مقامی شخص کو جیپ سے باندھا تھا۔ اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔فوج کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ انھیں علاقے میں جاری سرکشی کے خلاف ان کی مستقل کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے اور اس کا جیپ پر کسی شخص کو باندھنے والے واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔ ‘میجر گوگوئی کو انسرجینسی مخالف ان کی مستقل کوششوں کے لیے آرمی سٹاف کی جانب سے توصیفی کارڈ دیا گیا ہے۔جیپ والے واقعے کا ویڈیو اپریل میں وائرل ہوا تھا اور بہت سے لوگوں نے اسے غیر انسانی فعل قرار دیا تھا۔جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی نے اس تصویر کے ساتھ اپنے غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔فوج نے کہا ہے کہ اس کے متعلق جانچ جاری ہے۔ اپریل میں کشمیر میں ضمنی انتخابات منعقد کرانے کی کوششوں کے دوران تصادم کی تازہ لہر نظر آئی ہے۔کشمیر میں تعینات سکیورٹی فورسز پر مظاہرین کے خلاف فائرنگ کا الزام ہے جبکہ مقامی مظاہرین سکیورٹی فور‎سز پر سنگ باری کرتے ہیں۔اس سے قبل ایک فوجی کو کشمیریوں کے ہاتھوں تنگ کیے جانے والے ویڈیو کے وائرل ہونے بعد سے ملک میں کشمیریوں کے خلاف جذبات میں اضافہ ہوا ہے۔مسلم اکثریتی علاقے کشمیر میں انڈیا کے خلاف 1989 سے مسلح بغاوت جاری ہے۔شدید بے روزگاری اور مظاہرین کے خلاف سکیورٹی فورسز کی ظلم و زیادتی کی شکایتوں نے اس مسئلے کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *