فرانس کے ایمینوئل میکرون صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے کا امکان

2017_5largeimg08_May_2017_090403023پیرس میں صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کا الیکشن آج اختتام پذیر ہوگیا اور ایمینوئل میکرون نے اپنے حریف میرین لے پین کو بھارتی اکثریت سے ہرادیا۔ مقامی میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق پولنگ ختم ہونے کے بعد جاری پانچ رجحانوں میں مسٹر میکرون نے اپنے کمیونسٹ حریف میری لے پین کو 34 کے مقابلے 65 فیصد ووٹوں سے ہرادیا ہے اور اب ایسے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں کہ ایمینوئل میکرون فرانس کے اگلے صدر ہوں گے۔
میکرون فرانس کے سب سے نوجوان صدر ہوں گے۔ 39 سالہ ایمینوئل میکرون لبرل نظریات کے حامی ہیں جو کارروباریوں اور یوروپی یونین کے حامی ہیں جبکہ میری لے پین فرنا کے تارکین وطن مخالف پالیسی کی حامی ہیں ۔ الیکشن میں مسٹر میکرون کا معیشت کو پابندیوں سے آزاد کرنا اور یوروپی یونین کے اتحاد کو تیز کرنے پر زور تھا جبکہ اس کے برعکس نیشنل فرنٹ کی امیدوار محترم پین یوروپی یونین مخالف اور امیگریشن مخالف تھیں۔
مسٹر میکرون کے سامنے کئی طرح کے چیلنج موجود رہیں گے۔ میکرون کی پارٹی این مارشوہ کے پاس پارلیمنٹ میں ایک بھی سیٹ نہیں ہے۔ صدارتی الیکشن کے بعد اگلے ہی مہینے پارلیمنٹ کے الیکشن ہونے ہیں۔ این مارشوہ کو الیکشن لڑنا ہوگا۔ میکرون کو اپنی حالت مضبوط کرنے کے لئے گٹھ جوڑ کا سہارا بھی لینا پڑسکتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *