ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کا ہندوستان میں خیر مقدم

2ترکی کے صدر رجب طیب اردغان سرکاری دورے پر آج رات یہاں پہنچے۔ مسٹر اردغان اپنی اہلیہ امینہ اردغان ، کابینہ وزراء اور 150 رکنی تجارتی وفد کے ساتھ یہاں پہنچے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہندستان خصوصی مہمان کے پہنچنے پر ان کا خیر مقدم کرتا ہے۔ صدر اردغان اور محترمہ امینہ اردغان ہندستان کے سرکاری دورہ پر دہلی پہنچے ہیں۔ راشٹرپتی بھون میں پیر کو باضابطہ استقبال کے بعد مسٹر اردغان راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے بعد وہ وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کریں گے۔
مسٹر اردغان ایک تجارتی میٹنگ میں شرکت کرکے صنعت کاروں سے روبرو ہوں گے۔ وہ دوپہر تقریباً 12 بجے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کریں گے اور اس کے بعد وفد کی سطح کی بات چیت ہو گی۔ اس دورہ کے دوران مسٹر اردغان کو جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازے گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *