!صدام حسین کی پوتی عراق میں فیشن ماڈل کے روپ میں

Saddam-Daughterعراق میں کرد ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے سرگرم ایک سماجی تنظیم کے زیراہتمام کئی روز تک جاری رہنے والے ثقافتی میلے میں دیگر فن کاروں کی طرح سابق صدر صدام حسین کی ایک پوتی بنان حسین کامل کو بھی ایک فیشن ماڈل کے روپ میں دیکھا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ اس ثقافتی میلے میں کرد اور دیگر علاقوں کی ثقافت کے اظہار کے لیے فن کاروں نے بھرپور حصہ لیا۔ دیگر فن کاروں میں صدام حسین کی پوتی بنان حسین کامل بھی شریک تھیں۔ انہوں نے ایک فیشن ماڈل کے طور پر میلے میں شرکت کی اور بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے اور فیشن ماڈلنگ میں اچھی کار کردگی دکھانے پر ایک ایوارڈ بھی وصول کیا۔وہ انتہائی بیش قیمت لباس میں ملبوس  تھیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بنان حسین کامل نے کہا کہ میرے لیے سب سے اہم یہ ہے کہ ہم دوسروں کو کیسے متاثر کریں۔ ہم سب برابر ہیں۔ ہمارے درمیان کوئی شیعہ سنی اور کرد کا اختلاف نہیں۔ میرے دو خواب ہیں جنہیں میں شرمندہ تعبیر کرنا چاہتی ہوں۔ پہلا فیشن ماڈلنگ کا ہے اور میں اس میں کافی حد تک کامیاب ہوں اور دوسرا خواب عراق میں امن امان کے قیام کا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ عراقی قوم جسد واحد بن جائے

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *