پی سی بی نے دی بی سی سی آئی پر ہتک عزت کا کیس کرنے کی دھمکی

PCB-BCCIنئی دہلی: پی سی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئر نجم سیٹھی نے گزشتہ رات ٹویٹ کیا کہ انھوں نے یہ بات بی سی سی آئی کے افسران کو دبئی میں آئی سی سی کے ایگزیکیوٹو پبورڈ کی میٹنگ کے موقع پر بتا دی تھی۔انھوں نے ٹویٹ کیا کہ پی سی نے بی سی سی آئی کو بتایا تھا کہ وہ بی سی سی آئی کے 2014میں باہمی سیریز کھیلنے کے لئے دستخط کئے گئے معاہدہ کے مطابق اس سے انکار کرنے کی وجہ ہتک عزت کا دعویٰ ٹھوک رہا ہے۔
سیٹھی ایک بار پھر پی سی بی کے چیئر بننے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ انھوں نے 2014میں آئی سی سی کی میٹنگ کے موقع پر بی سی سی آئی افسران سے معاہدہ نامہ پر دستخط کئے تھے۔
اس کے مطابق پاکستان اور ہندوستان کو 2015سے 2023کے درمیان 6باہمی سیریز کھیلنی تھیں لیکن ہندوستان نے ابھی تک ایک بھی سیریز نہیں کھیلی ہے اور یہ کہتے ہوئے انکار کیا ہے کہ اس کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ دو رخی کرکٹ تعلقات کو ہری جھنڈی نہیں دی ہے۔
پاکستان کے گھریلو سیریز کی میزبانی نیوٹرل وینیو پر کرنے کے لئے رضامندی ہونے کے باوجود بی سی سی آئی نے کھیلنے سے انکار کیا ہے۔ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ ہندوستان ان کے خلاف دو گھریلو سیریز نہیں کھیلنے کی وجہ سے اسیے قریب 20کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *