کامیڈی نائٹس چھوڑنے کا کوئی افسوس نہیں: سنیل گروور

Sunil-Groverکامیڈین کپل شرما سے ہوئے تنازعہ کے بعد سنیل گروور نے پہلی بار شو چھوڑنے کو لے کر اپنی بات سامنے رکھی ہے۔ سنیل صاف کر دیا ہے کہ اب وہ پھر سے کبھی اس شو کا حصہ نہیں ہوں گے۔خبروں کے مطابق سنیل گروور کا کہنا ہے کہ انہیں کپل شرما کا شوچھوڑنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے ۔ سنیل کا کہنا ہے کہ یہ شو چھوڑنے کے بعد ان کی والدہ ان سے نہیں پوچھتی ہیں کہ وہ کام پر کیوں نہیں جا رہے ہیں۔
سنیل نے ایک اخبار کو انٹرویو میں بتایا کہ وہ کافی طویل وقت سے مسلسل کام کر رہے تھے۔ ایسی صورت میں اب اس بریک کے دوران انہیں کچھ الگ سوچنے کا موقع ملا ہے۔ سنیل نے کہا کہ وہ اب لائیو شو کر رہے ہیں اور ایسا کرنا ایک الگ اور مزیدار تجربہ ہے۔
سنیل سے جب پوچھا گیا کہ آپ کو شو کے 100ایپی سوڈ کا حصہ نہ بن پانے کا افسوس ہے، تو سنیل نے جواب میں کہا کہ وہ شو کے 92ایپی سوڈ کا حصہ رہے ہیں اور اس کا حصہ بننے کے لئے وہ ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔ ساتھ ہی سنیل نے کہا کہ اگر سچن صرف 100رن بنانے کے بارے میں سوچتے تو وہ کبھی عظیم کھلاڑی نہیں بن پاتے۔
سنیل نے بتایا ہے کہ ان کے پاس نیا شو کرنے کے لئے کئی آفرس ہیں، لیکن ابھی سونی کے ساتھ کانٹریکٹ ہونے کی وجہ سے وہ ابھی کہیں نہیں جا سکتے۔ سنیل نے کہا کہ جیسے ہی یہ کانٹریکٹ پورا ہو جائے گا وہ آگے میں بارے جانکاری دیں گے۔
آپ کو بتادیں کہ قریب ایک مہینہ قبل فلائٹ میں کپل اور سنیل گروور کا جھگڑا ہو گیا تھا ۔ خبریں تھیں کہ کپل شرما نے شراب کے نشہ میں سنیل گروور پر جوتا پھینکا تھا۔ اس واقعہ کے بعد سے سنیل گروور کپل کے شو کا حصہ نہیں بنے ہیں۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *