ایم سی ڈی نتائج: روٹھے مسلمانوں کا رخ کانگریس کی جانب، کیجریوال کو جھٹکا

Muslims-Votersنئی دہلی: دہلی کے ایم سی ڈی کے انتخابات میں بڑے جھٹکے کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی کو کئی چھوٹے چھوٹے جھٹکے بھی لگے ہیں۔2015کے اسمبلی انتخابات کے بعد سے مسلم ووٹروں کا رجحان عآپ کی طرف مانا جا رہا تھا۔
عام آدمی پارٹی کے لیڈر بھی مسلم ووٹروں کو لے بہت حد تک مطمئن تھے۔ لیکن ایم سی ڈی انتخابات کے رجحانوں کے مطابق مسلم ووٹرس گھر واپسی کرتے ہوئے پھر کانگریس پر اعتماد ظاہر کر رہے ہیں۔
جامع مسجد وارڈ ہو یا پھر اجمیری گیٹ، مصطفی آباد، شاستری پارک، زیادہ مسلم آبادی والے وارڈ میں کانگریس آ گے چل رہی ہے۔ یہاں تک کی ابوالفضل انکلیو میں بھی کانگریس عآپ کو کڑی ٹکر دے رہی ہے۔ دی اسٹڈی آف سوسائٹی اینڈ پالیٹکس کے ڈائریکٹر اے کے ورما بتاتے ہیں کہ یہ عآپ پارٹی کے لئے ایک بڑے جھٹکے والی بات ہے۔ ایک طرف تو ایم سی ڈی کی تینوں ہی یونٹ میں عآپ پچھڑ رہی ہے ، دوسری طرف عآپ کا مسلم ووٹ بھی ساتھ چھوڑ کر کانگریس کا دامن تھام رہا ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *