مدھور بھنڈارکر کے قتل کی سازش رچنے کے جرم میں اداکارہ پریتی جین کو تین سال کی سزا

Preeti-Jain-&-Madhur-Bhandaممبئی: ممبئی کی ایک سیشن عدالت نے ماڈل اور اداکارہ پریتی جین کو فلمساز مدھور بھنڈارکر کے قتل کی سازش رچنے کے الزام میں قصوروار پاتے ہوئے تین سال کی سزا سنائی ہے۔ پریتی جین کے ساتھ ساتھ عدالت نے دو دیگر لوگوں کو بھی اس کیس میں سزا سنائی ہے، جبکہ دو لوگوں کو بری کر دیا گیا ہے۔
ماڈل پریتی جین پر الزام تھا کہ اس نے سال 2005میں انڈرورلڈ ڈان سے لیڈر بن چکے ارون گاولی کو مدھور بھنڈارکر کے قتل کے لئے سپاری دی تھی۔ پریتی نے گاولی کے آدمی کو اس کے لئے 70ہزار روپے ایڈوانس بھی دئے تھے۔
معاملہ کا انکشاف اس وقت ہوا، جب پریتی نے بھنڈارکر پر فلم میں رول دینے کے نام پر اس کے ساتھ جنسی استحصال اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام لگایا۔ پریتی نے مدھور بھنڈارکر کے خلاف شکایت درج کروائی اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
پریتی نے پولس کو ثبوت کے طور پر بھنڈارکر کی طرف سے بھیجے گئے کچھ ایس ایم ایس بھی دکھائے تھے۔ غور طلب ہو کہ 2006میں اس کیس کی رپورٹ فائل کی گئی تھی۔ اس کے بعد بھنڈارکر کو 2007میں کلین چٹ دے دی گئی ۔بھنڈارکر کو کلین چٹ ملنے کے بعد پریتی نے ہار نہیں مانی اور اس نے اندھیری کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔ 2009میں اندھیری کورٹ نے معاملہ پر غور کرتے ہوئے اس رپورٹ کو غلط قرار دیا۔ کورٹ نے تفتیشی افسر کو پھر سے رپورٹ فائنل کرنے کا حکم دیا۔
پریتی کے ذریعہ پیش گئے گئے ثبوتوں کی بنیاد پر کورٹ نے معاملہ سیشن کورٹ میں چلائے جانے کا حکم دیا۔ سیشن کورٹ کے حکم کے خلاف بھنڈارکر سپریم کورٹ گئے تھے۔ جس کے بعد سپریم کورٹ نے فلمساز مدھور بھنڈارکر کے خلاف آبروریزی کے معاملہ کو چلانے سے متعلق ممبئی کی سیشن عدالت کے حکم کو خارج کر دیا تھا۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *