بے روزگار عرفان کو گجرات لائنس کا سہارا

Irfan-Pathanدہلی: ٹیم انڈیا کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان کو آئی پی ایل میں لائف لائن ملی ہے۔ 10ویں سیزن میں اب تک جدوجہد کر رہی گجرات لائنس کی ٹیم ڈوین براوو کی جگہ پر انہیں ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فروری میں آئی پی ایل کے لئے منعقد بولی میں عرفان پٹھان ان بڑے ناموں میں سے ایک تھے، جن کے لئے کسی بھی فرنچائز نے بولی نہیں لگائی۔ ان کا بیس پرائس 50لاکھ روپے طے کیا گیا تھا۔ بولی کے دوران دو بار ان کے نام کا اعلان کیا گیا، لیکن کسی بھی فرنچائز نے انہیں ٹیم میں لینے کی دلچسپی نہیں دکھائی۔
گھٹنے میں چوٹ لگنے کی وجہ سے اس سیزن سے پوری طرح سے باہر ہو گئے ہیں۔ 8ٹیموں والے آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں گجرات لائنس کی ٹیم 7ویں نمبر پر ہے۔ اب اسے اپنی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لئے ٹیم انڈیا کے سابق آل راؤنڈر پر داؤں لگایا ہے۔ عرفان پٹھان کے پاس گزشتہ 9سیزن میں 102میچوں میں کھیلنے کا تجربہ اور آل راؤنڈر کی کمی ان کے حق میں گئی ہے۔ٹیم میں سلیکشن کے بعد عرفان نے ٹویٹر پر گجرات لائنس کی ٹی شرٹ پہنے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس عمدہ ٹیم کے ساتھ جڑ کر مستقبل کی راہ دیکھ رہا ہوں۔
ایک وقت میں ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر اسٹار رہے عرفان پٹھان گزشتہ کچھ وقت سے ٹیم سے باہر چل رہے ہیں۔ یہی نہیں کہا جانے لگا ہے کہ ان کا کھیل ’آئی پی ایل سے آئی پی ایل‘ تک ہی محدود رہ گیا ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *